الہ آباد میں بی ایس پی لیڈر راجیش یادو کا گولی مارکر قتل، کارکنان نے بس کو کیا نذر آتش

الہ آباد۔ اترپردیش میں الہ آباد کے کرنل گنج علاقہ میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے لیڈر راجیش یادو کو گولی مارکر قتل کردیا گیا۔

Oct 03, 2017 02:58 PM IST | Updated on: Oct 03, 2017 02:58 PM IST

الہ آباد۔ اترپردیش میں الہ آباد کے کرنل گنج علاقہ میں بہوجن سماج پارٹی کے لیڈر راجیش یادو کو گولی مارکر قتل کردیا گیا۔ پولیس سپرنٹنڈٹ (شہر) سدھارتھ شنکر مینا نے بتایا کہ بھدوہی کے دوگونا گاوں میں رہنے والے راجیش یادو اپنے دوست ڈاکٹر مکل سنگھ کے ساتھ کار سے الہ آباد یونیورسٹی کے تارا چند ہوسٹل میں کسی سے ملاقات کرنے گئے تھے۔ ہوسٹل کے باہر دیر رات ان کا کسی سے تنازعہ ہوگیا۔ تنازعہ کے دوران ہی انہیں گولی مار دی گئی جس سے وہ بری طرح زخمی ہوگئے۔ انہیں زخمی حالت میں پرائیویٹ نرسنگ ہوم میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔ بی ایس پی لیڈر یہاں کمپنی باغ کے پیچھے ہریت کنج اپارٹمنٹ میں رہتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ بی ایس پی لیڈر کی گاڑی میں بھی کچھ کھوکھے ملے ہیں۔ گاڑی میں پیچھے سے بھی اینٹ پتھر مارے گئے ہیں۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہے۔ اس سلسلہ میں پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔

الہ آباد میں بی ایس پی لیڈر راجیش یادو کا گولی مارکر قتل، کارکنان نے بس کو کیا نذر آتش

سینکڑوں کی تعداد میں موجود بی ایس پی کارکنوں نے یوپی روڈویز کی بس میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے بس کو آگ کے حوالہ کر دیا۔

وہیں بی ایس پی لیڈر کی موت کے بعد آج صبح کارکنان طیش میں آ گئے۔ انہوں نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے آگ زنی شروع کر دی۔ سینکڑوں کی تعداد میں موجود بی ایس پی کارکنوں نے یوپی روڈویز کی بس میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے بس کو آگ کے حوالہ کر دیا۔ ناراض لوگوں نے پولیس پر بھی پتھراو کر دیا۔ جائے حادثہ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

Loading...

بہوجن سماج پارٹی کے لیڈر راجیش یادو کی فائل فوٹو۔ بہوجن سماج پارٹی کے لیڈر راجیش یادو کی فائل فوٹو۔

 خیال رہے کہ مرنے والے یادو نے 2017کے ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں گیان پور سیو سے الیکشن لڑا تھا۔ وہ بی ایس پی کے گیان پور اسمبلی حلقہ کے انچارج بھی تھے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز