Live Results Assembly Elections 2018

بلند شہرتشدد میں انسپکٹرکوگولی مارنے کا ویڈیو وائرل

گئوکشی کی افواہ کے بعد کوتوال سبودھ کمار کوگولی مارکرقتل کرنے والے کا پتہ لگانا پولیس کےلئے ایک چیلنج تھا، تاہم اس ویڈیومیں ایک فوجی کی نشاندہی کی گئی ہے۔

Dec 07, 2018 03:41 PM IST | Updated on: Dec 07, 2018 03:47 PM IST

تین دسمبرکو بلند شہرمیں گئو کشی کی افواہ کے بعد بھڑکے تشدد کے دوران انسپکٹرسبودھ کمارسنگھ کے قتل کا ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوا ہے۔ 11 سیکنڈ کے ویڈیو میں ایک شخص انسپکٹرسبودھ کوگولی مارتا نظرآرہا ہے۔ شخص کی شناخت جیتوفوجی کے طورپرہوئی جو مہاوگاوں کا رہنے والا ہے، اس کی تعیناتی سری نگرمیں ہے۔

حادثہ والے دن وہ چھٹی پراپنے گاوں آیا ہوا تھا۔ الزام ہے کہ جیتونے انسپکٹرکوگولی مارنے کے بعد اس کی پستول اورموبائل بھی لوٹ لی تھی۔ تشدد میں کوتوال سبودھ کمارسنگھ کو گولی مارنے والے کی شناخت کرنا پولیس کے لئے ایک چیلنج تھا۔ سوشل میڈیا پروائرل ایک ویڈیوسے پولیس نے فوجی کی شناخت کی ہے۔

Loading...

پولیس کا ماننا ہے کہ مذکورہ فوجی نے ہی پتھرلگنے سے سنگین حالت میں زخمی کوتوال سبودھ کمارکا قتل کیا ہے۔ ان کی چھینی ہوئی پستول اورموبائل بھی اسی کے قبضے میں ہے۔ حادثہ کو انجام دینے کے بعد فوجی واپس ڈیوٹی پرچلا گیا۔ فوجی کی گرفتاری کے لئے پولیس کی ایک ٹیم سب انسپکٹروجے گوتم کی قیادت میں سی جے ایم کورٹ سے گرفتاری وارنٹ لینے کے بعد جمعرات کو جموں روانہ ہوگئی۔

اس کے ساتھ ہی ایس ٹی ایف کی دو ٹیمیں جموں روانہ ہوگئی ہیں۔ واضح رہے کہ پولیس کی ایف آئی آرمیں بھی جیتو فوجی کا نام درج ہے۔ اے ڈی جی میرٹھ زون پرشانت کمارنے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئےکہا ہے کہ ٹیمیں جموں روانہ ہوگئی ہیں۔ ملزم فوجی کو جلد ہی گرفتارکیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  بلند شہرتشدد: 'ہندووں کے مذہبی پروگراموں میں رخنہ اندازی' کےالزام کے سبب بی جے پی لیڈرچاہتے تھے انسپکٹرسبودھ کمارکا تبادلہ

یہ بھی پڑھیں:   انٹیلی جنس رپورٹ میں انکشاف: ایک ہی ہتھیار سے ہوا انسپیکٹر سبودھ اور سمت کا قتل

یہ بھی پڑھیں:  بلند شہرتشدد: مسلمانوں کے ساتھ مل کرہندووں کے خلاف کام کررہا تھا انسپکٹرسبودھ: ملزم بی جے پی یوا مورچہ لیڈرشکھراگروال کا الزام

یہ بھی پڑھیں:  بلند شہرتشدد: اخلاق قتل معاملے کے اہم گواہ تھے انسپکٹرسبودھ کمار، اس لئے ہوا قتل: اہل خانہ کا دعویٰ

یہ بھی پڑھیں:    بلند شہرتشدد: اہم ملزم اوربجرنگ دل ضلع کنوینریوگیش راج نےجاری کیا ویڈیو، ایک طرف پولیس کے لئے چیلنج وہیں پولیس پوری طرح بے بس

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز