امیٹھی میں بولے راہل گاندھی "مودی کی بلیٹ ٹرین نہیں ، میجک ٹرین ہے جو کبھی نہیں بنے گی"۔

دو دن کے امیٹھی دورے پر پہنچے راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی، بی جے پی اورآرایس ایس پر جم کر حملے کئے۔

Jul 04, 2018 05:10 PM IST | Updated on: Jul 04, 2018 05:10 PM IST

امیٹھی: دو دن کے امیٹھی دورے پر پہنچے کانگریس صدراور ممبرپارلیمنٹ راہل گاندھی نے بدھ کو فرصت گنج میں وزیراعظم نریندر مودی، بی جے پی اورآرایس ایس پر جم کر حملے کئے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ کسان، نوجوان اور ملک آج کہاں ہیں؟ ہندوستان کے سامنے تین بڑے چیلنجز ہیں، بے روزگاری، کسانوں کی خراب حالت اور مہنگائی۔

بےروزگاری ختم ہوجائے گی تو مہنگائی کم ہوجائے گی۔ پہلے امریکہ سپر پاور ہوا کرتا تھا، آج امریکہ کے سامنے چین کھڑا ہوگیا ہے۔ دنیا کی تیسری طاقت ہندوستان ہے۔ ہندوستان کو نمبر ایک بنانا ہے۔ ہندوستان کوانٹرنیشنل اسٹیج پر کھڑا ہونا ہے۔

امیٹھی میں بولے راہل گاندھی

کانگریس صدر راہل گاندھی: فائل فوٹو

راہل گاندھی نے سوال کیا کہ مودی جی، آرایس ایس اور بی جے پی کیا کررہے ہیں؟ نریندر مودی نے ہندوستان کا پورا پیسہ 10-5 صنعت کاروں کو پکڑا دیااور چھوٹے تاجروں کو توڑ دیا۔ گزشتہ سال مودی جی  نے ہندوستان کے کسانوں کا  صفر روپئے معاف کیا، لیکن مودی جی نے 15 لوگوں کا 2 لاکھ کروڑ روپئے معاف کردیا۔

چوبیس گھنٹے میں ہندوستان 450 لوگوں کو نوکری دیتا ہے۔ مودی نے جی ایس ٹی اور نوٹ بندی سے آپ کی جیب کا پیسہ لے کر وجے مالیا اور نیرو مودی کو دے دیا۔ وزیراعظم مودی نے کسانوں کو ختم کردیا۔ کانگریس صدر نے کہا کہ نریندر مودی جی گجرات میں چین کے وزیراعظم کے ساتھ جھولا جھولے، جہاں بلیٹ ٹرین بن رہی ہے، وہ بلیٹ ٹرین نہیں ہے بلکہ میجک ٹرین ہے، جو کبھی نہیں بنے گی۔ وہ ٹرین کانگریس کی حکومت میں بنے گی۔

راہل گاندھی نے چین اور فوج کو لے کر بھی وزیراعظم پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ریندر مودی نے ان کے سامنے ہاتھ جوڑے اور ان کے گھر گئے۔ چین نے اپنی فوج کو لداخ میں گھسا دیا۔ ڈوکلام میں بھی گھسا دیا، لیکن مودی جی نے ایک لفظ نہیں بولا۔ مودی جی نے ڈوکلام کے بارے میں چین میں ایک لفظ بھی نہیں بولا۔

 

 

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز