مرکزی ملازمین کو حکومت نے دیا تحفہ ، ساتویں پے کمیشن کی سفارشات منظور ، یکم جولائی سے ہوں گی نافذ

Jun 28, 2017 08:42 PM IST | Updated on: Jun 28, 2017 08:42 PM IST

نئی دہلی : مرکزی ملازمین کو حکومت نے بڑا تحفہ دیا ہے۔ مرکز نے ساتویں پے کمیشن کی سفارشات کو منظوری دیدی ہے۔ وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا کہ کچھ تجاویز کے ساتھ کمیشن کی سفارش کو منظور کر لیا گیا ہے۔ ایچ آر اے اور دیگر مراعات میں تبدیلی کو منظوری دے دی گئی ہے۔

ساتویں پے کمیشن کی سفارشات نافذ ہوتے ہی مرکزی ملازمین کا ایچ آر اے بڑھ جائے گا۔ اس فیصلہ سے 50 لاکھ ملازمین کو فائدہ ہو گا۔ یکم جولائی 2017 سے سفارشات نافذ ہوں گی۔ حکومت ایئر انڈیا میں اپنی حصہ داری بھی فروخت کرے گی ۔

مرکزی ملازمین کو حکومت نے دیا تحفہ ، ساتویں پے کمیشن کی سفارشات منظور ، یکم جولائی سے ہوں گی نافذ

وزیر اعظم مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے بدھ کو ساتویں پے کمیشن کی سفارشات کی منظوری دی۔ کابینہ کی میٹنگ کے بعد جیٹلی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ساتویں مرکزی پے کمیشن کی طرف سے مرکزی حکومت کے حکام، ملازمین اور پنشن کو ان کی تنخواہ اور مراعات میں تاریخی اضافہ پر مبارکباد۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز