وزیر اعظم مودی کی کابینہ میں توسیع ، 9 نئے چہروں کو ملی جگہ ، مختار عباس نقوی سمیت چار کو ترقی

ساڑھے دس بجے راشٹرپتی بھون میں اس سلسلہ میں تقریب منعقد کی جائے گی ، جہاں صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نئے وزرا کو عہدہ اور راز داری کا حلف دلائیں گے ۔

Sep 03, 2017 09:44 AM IST | Updated on: Sep 03, 2017 10:57 AM IST

نئِ دہلی : 2019  میں لوک سبھا انتخابات کےپیش نظر وزیر اعظم مودی آج اپنی کابینہ میں رد و بدل کی گئی ہے ۔  رد و بدل میں نو نئے چہروں کو جگہ دی گئی ہے جبکہ چار کو ترقی دی گئی ہے ۔ ساڑھے دس بجے راشٹرپتی بھون میں اس سلسلہ میں تقریب منعقد کی گئی ، جہاں صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نئے وزرا کو عہدہ اور راز داری کا حلف دلایا ۔ اننت ہیگڑے ، وریندر کمار اور ہرویندر سنگھ پوری ، ممبئی پولیس کے سابق کمشنر اور باغپت سے ممبر پارلیمنٹ ستیہ پال سنگھ ،  آر کے سنگھ ، گجیندر سنگھ  ، الفونس کناتھنم ، شیو پرتاپ شکلا اور اشونی چوبے کو مودی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے  ۔

مختار عباس نقوی ، دھرمیندر پردھان ، پیوش گوئل اور نرملا سیتا رمن  کو ترقی دی گئی ہے اور انہوں نے کابینی وزیر کی حیثیت سے حلف لیا ہے ۔ دیگر دیگر نو لیڈروں نے وزیرمملک کی حیثیت سے حلف لیا ۔تاہم خاص بات یہ ہے کہ اس میں کسی بھی اتحادی پارٹی کو جگہ نہیں دی گئی ہے۔

وزیر اعظم مودی کی کابینہ میں توسیع ، 9  نئے چہروں کو ملی جگہ ، مختار عباس نقوی سمیت چار کو ترقی

خیال رہے کہ توسیع سے قبل تک چھ وزرا استعفی دے چکے ہیں اور متعدد اہم وزارتوں کے پاس کل وقتی وزیر نہیں ہیں اور ان کی ذمہ داریاں کسی دوسرے وزیر اضافی طور پر سنھال رہے ہیں ، جن میں سب سے اہم وزرات دفاع ہے ، جو منوہر پاریکر کے گوا کا وزیر اعلی بننے کے بعد سےہی خالی ہے اور وزیر خزانہ ارون جیٹلی اس کی اضافی ذمہ داری سنھال رہے ہیں ۔ ان خالی اہم وزارتوں کی ذمہ داریاں کس کو دی جاتی ہیں ، سب کی نظریں اس پر بھی مرکوز ہیں ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز