علی گڑھ میں کھلے میں حاجت والوں کو مالا پہنا مٹھائی کھلا کر گندگی نہ کرنے کی گزارش

Oct 20, 2017 09:06 PM IST | Updated on: Oct 20, 2017 09:06 PM IST

علی گڑھ : علی گڑھ میں وزیراعظم مودی کے ڈریم پروجیکٹ سوچھ بھارت مشن کے تحت کھلے میں حاجت کرنے والوں کو ایسا کرنے سے روکنے کے لیے مقامی بلدیہ کے کمشنر نے دیوالی پر ایک مہم چلائی ۔ اس مہم کے تحت دیوالی کے دن 8 ٹیمیں بنائی گئیں اور شہر کے مختلف علاقوں میں ان کو بھیجا گیا۔ ان ٹیموں نے صبح سویرے جو کھلے میدان میں ایسا کرتے ملے، ان کو مالا پہنائی اور مٹھائی کھلا کر آئندہ سے میدان میں قضائے حاجت نہ کرکے نجی یا سرکاری بیت الخلا کے استعمال کی گزارش کی ۔

نگر نگم کے کمشنر سنتوش شرما نے بھی اپنے عملہ کے ساتھ دورہ کر کے لوگوں کو صفائی رکھنے کے لیے سمجھایا کہ وہ اپنے گھروں کو تو صاف رکھ رہے ہیں ، لیکن باہر میدانوں کو گندہ کر رہے ہیں۔ وہ خود سوچین کہ کیا یہ اچھی بات ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ بلدیہ کی جانب سے کچھ موبائل بیت الخلا بنائے گئے ہیں ، جو شہر کے مختلف مقامات پر کھڑے کیے جاتے ہیں۔ جن گھروں میں بیت الخلا کی سہولت نہیں وہ ان کا استعمال کر سکتے ہیں۔

علی گڑھ میں کھلے میں حاجت والوں کو مالا پہنا مٹھائی کھلا کر گندگی نہ کرنے کی گزارش

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز