رام رحیم کیس: تشدد کے بعد برطانیہ-کینیڈا سمیت تین 3 ممالک نے جاری کی ایڈوائزری

Aug 26, 2017 09:54 AM IST | Updated on: Aug 26, 2017 09:55 AM IST

نئی دہلی۔ ریپ کے ایک معاملے میں گرمیت رام رحیم سنگھ کو مجرم قرار دئیے جانے کے بعد ہندوستان کا دورہ کر رہے اپنے شہریوں کو برطانیہ نے سیکورٹی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کا خدشہ ہے کہ آگے اور بڑا تشدد بھڑک سکتا ہے۔ وہیں، کینیڈا سے ملی ایک خبر کے مطابق وہاں کی حکومت نے بھی ہندوستان کا دورہ کر رہے اپنے شہریوں سے انتہائی احتیاط برتنے کے لئے کہا ہے۔

برطانوی حکومت کی طرف سے جاری ایڈوائزری میں ہندوستان جانے والے مسافروں کو مقامی حکام کا مشورہ ماننے، مقامی میڈیا پر نظر رکھنے اور اپنی سفری کمپنی کے رابطے میں رہنے کے لئے کہا ہے۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے، 'برطانوی ذیلی ہائی کمیشن اور چندی گڑھ میں برٹش کونسل آفس آگے اور سنگین تشدد بھڑکنے کے خدشہ کے پیش نظر پیر 28 اگست تک بند رہیں گے۔ مقامی سڑک اور ریل کا سفر بھی اس مدت کے دوران متاثر رہ سکتا ہے۔ '

رام رحیم کیس: تشدد کے بعد برطانیہ-کینیڈا سمیت تین 3 ممالک نے جاری کی ایڈوائزری

آسٹریلیا نے اپنے شہریوں کو ہندوستان آنے کے لئے سیکورٹی ایڈوائزری بھی جاری کردیے ہیں۔ آسٹریلیا نے اپنے شہریوں سے بہت محتاط رہنے کو کہا ہے۔ غیر ملکی معاملات اور تجارتی شعبہ کی طرف سے جاری ایڈوائزری میں ہندوستان جانے والے مسافروں کو بڑی تعداد میں اکھٹا ہونے سے بچنے اور مقامی حکام کے مشورہ کو قبول کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔

 

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز