لکھنو میں انسانیت شرمسار ، کینسر متاثرہ نابالغ لڑکی کی اجتماعی آبروریزی ، مدد مانگنے پر راہگیر نے بھی کیا ریپ

Dec 10, 2017 09:34 PM IST | Updated on: Dec 10, 2017 09:46 PM IST

لکھنو : اترپردیش کی راجدھانی لکھنو میں ایک کینسر سے متاثرہ نابالغ لڑکی کی اجتماعی آبروریزی کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ گھر سے سامان لینے کیلئے نکلی لڑکی کو دو نوجوانوں نے مل کر اپنی ہوس کا نشانہ بنایا اور ملزمین اجتماعی آبروریزی کے بعد لڑکی کو سڑک پر چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔ جب لڑکی نے راستہ سے گزر رہے ایک نوجوان سے مدد مانگی تو اس نے بھی کی آبرو لوٹ لی اور چلتا بنا۔

فی الحال پولیس نے ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر ملزموں کی تلاش جاری ہے۔ خیال رہے کہ سروجنی نگر کے نٹکولر علاقہ کی رہنے والی 16 سالہ متاثرہ لڑکی بلڈ کینسر کا شکار ہے ۔ واقعہ کے بعد اتوار کی صبح ناگفتہ بہ حالت میں لڑکی گھر پہنچی اور اپنے اہل خانہ کو پوری بات بتائی ، جس کے بعد اہل خانہ نے واقعہ کی پولیس کا اطلاع دی۔

لکھنو میں انسانیت شرمسار ، کینسر متاثرہ نابالغ لڑکی کی اجتماعی آبروریزی ، مدد مانگنے پر راہگیر نے بھی کیا ریپ

اجتماعی آبروریزی کے الزام میں پولیس نے ایک ملزم ویریندر یادو کو گرفتار کر لیا ہے ۔ جبکہ اس کے دیگر ساتھیون کی تلاش میں پولیس ٹیم دبش دے رہی ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ پولیس نے متاثرہ لڑکی کو طبی معائنہ کیلئے مہلا ضلع اسپتال بھیج دیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز