فوج پرقابل اعتراض تبصرہ کرنے کے الزام میں اعظم خاں پر مقدمہ درج

Jul 01, 2017 09:33 AM IST | Updated on: Jul 01, 2017 09:33 AM IST

رامپور : سماج وادی پارٹی کے لیڈر اعظم خاں کی جانب سے فوج کے خلاف کئے گئے قابل اعتراض تبصرہ کی وجہ سے ان کی مشکلات بڑھتی نظر آ رہی ہیں کیونکہ رام پور کے سول لائنز تھانے میں ان کے خلاف ایک شخص نے مقدمہ درج کرایا ہے۔

پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ آکاش نامی شخص نے کل سول لائنز تھانے میں تحریر دی ہے جس کے مطابق اعظم خاں کے خلاف فوج پر ناشائستہ رائے زنی کرنے کی وجہ سے تعزیرات ہند کی دفعہ 153 اے اور 505 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ معاملے کی چھان بین کی جا رہی ہے۔

فوج پرقابل اعتراض تبصرہ کرنے کے الزام میں اعظم خاں پر مقدمہ درج

file photo

قابل ذکر ہے کہ مسٹر خاں نے تین روز قبل رام پور میں فوج کو لے کر رائے زنی کی تھی۔ اس تبصرہ کی وجہ سے سیاسی حلقوں میں تنقیدکی جا رہی ہے۔ ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے لکھنؤ کے دو تھانوں میں بھی تحریر دی گئی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز