اترپردیش بلدیاتی انتخابات : مسلم ووٹروں کو دھمکی دینے والے بی جے پی لیڈر کے خلاف مقدمہ درج

بارہ بنکی میونسپلٹی کونسل کے سابق صدر کے انتخابابی ریلی میں مسلمانوں کو ووٹوں کے لئے دھمکی دینے کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے۔ اس سلسلے میں ان کے خلاف ووٹروں کو دھمکانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Nov 17, 2017 08:32 PM IST | Updated on: Nov 17, 2017 08:32 PM IST

بارہ بنکی: بارہ بنکی میونسپلٹی کونسل کے سابق صدر کے انتخابابی ریلی میں مسلمانوں کو ووٹوں کے لئے دھمکی دینے کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے۔ اس سلسلے میں ان کے خلاف ووٹروں کو دھمکانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔بارہ بنکی واقع میونسپلٹی کونسل نواب گنج سے صدر کے عہدے کے لئے بی جے پی امیدوار ششی شریواستو کے شوہر اور میونسپلٹی کے سابق صدر رنجیت بہادر شریواستو نے دو دن قبل شہر میں منعقد بی جے پی کارکنوں کی کانفرنس میں مسلمانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا تھا کہ ریاست میں بی جے پی کی حکومت ہے جو تکلیف تم نے برداشت نہیں کی تھی، وہ اب کرنی پڑ سکتی ہے۔

انہوں نے کہا تھا "میں مسلمانوں سے کہہ رہا ہوں۔ میں تم سے ووٹ مانگ رہا ہوں، کوئی بھیک نہیں مانگ رہاہوں۔ اگر ووٹ دو گے تو خوش رہو گے، اگر ووٹ نہیں دو گے تو جو تکلیف جھیلوگے، اس کا اندازہ تمہیں خود بخودہو جائے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہاں پر کوئی لیڈر آپ کی مدد نہیں کر سکتا۔ سڑک، کھڑنجا، نالی میونسپلٹی کا کام ہے. دوسری بھی مصیبتیں تمہارے اوپر آ سکتی ہیں۔آج تمہارا کوئی پیروکار بھارتیہ جنتا پارٹی کے اندر نہیں ہے۔ اگر ہمارے ممبروں کو تم نے بغیر امتیاز کے الیکشن نہیں جتایا اگر رنجیت بہادر کی بیوی ششی شریواستو کو تم نے ووٹ دے کر الیکشن نہیں جتایا تو اس کے بعد تمہیں سماجوادی پارٹی نہیں بچائیگی۔

اترپردیش بلدیاتی انتخابات : مسلم ووٹروں کو دھمکی دینے والے بی جے پی لیڈر کے خلاف مقدمہ درج

کارکن کانفرنس میں ووٹ دینے کے لئے مسلمانوں کو دھمکانے کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد معاملہ گرم ہو گیا ہے۔ شہر کے دیانند نگر رہائشی صحافی رضوان مصطفی نے پولیس کو تحریر دے کر رنجیت بہادر شریواستو کے خلاف رپورٹ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تاہم پولیس نے ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز