جنوبی کشمیر میں بینک وین پر نامعلوم بندوق برداروں کی فائرنگ، 5 پولیس اہلکار شہید

سری نگر۔ جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں پیر کے روز نامعلوم بندوق برداروں کے حملے میں کم از کم 7 افراد بشمول پانچ پولیس اہلکار اور دو بینک ملازم جاں بحق ہوگئے ہیں۔

May 01, 2017 06:14 PM IST | Updated on: May 01, 2017 06:47 PM IST

سری نگر۔  جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں پیر کے روز نامعلوم بندوق برداروں کے حملے میں کم از کم 7 افراد بشمول پانچ پولیس اہلکار اور دو بینک ملازم جاں بحق ہوگئے ہیں۔ حملہ آور مارے گئے پولیس اہلکاروں کے ہتھیار بھی چھین کر لئے گئے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم بندوق برداروں نے ضلع کولگام کے پومبئی نامہ گاؤں میں جموں وکشمیر بینک کی کیش وین کو روک کر اس پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ وین نہامہ بینک شاخ میں کیش جمع کرنے کے بعد کولگام ٹاون کی طرف آرہی تھی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا ’نامعلوم بندوق برداروں نے اس وین کو روکتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں کم از کم پانچ پولیس اہلکار اور بینک کے دو ملازم موقعے پردم توڑ گئے ‘۔ انہوں نے بتایا ’حملہ آور مارے گئے پولیس اہلکاروں کے ہتھیار بھی چھین کر لے گئے ہیں‘۔ سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ حملہ آوروں کو ڈھونڈ نکالنے کے لئے علاقہ میں بڑے پیمانے پر تلاشی کاروائی شروع کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مارے گئے افراد کی شناخت معلوم کی جارہی ہے۔ اس حملے کے حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

جنوبی کشمیر میں بینک وین پر نامعلوم بندوق برداروں کی فائرنگ، 5 پولیس اہلکار شہید

علامتی تصویر: گیٹی امیجیز

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز