می ٹو مہم میں گھرے مرکزی وزیر ایم جے اکبر ، نائیجیریا دورہ چھوڑ کر آج لوٹ سکے ہیں وطن

مرکزی وزیر ایم جے اکبر سے مبینہ طور پر نائیجیریا کا دورہ کم کرنے اور ہندوستان واپس آنے کیلئے کہا گیا ہے۔ صحافی رہ چکے ایم جے اکبر پر مختلف خواتین نے جنسی استحصال کے الزامات عائد کئے ہیں ۔

Oct 11, 2018 11:41 AM IST | Updated on: Oct 11, 2018 12:01 PM IST

مرکزی وزیر ایم جے اکبر سے مبینہ طور پر نائیجیریا کا دورہ مختصر کرنے اور ہندوستان واپس آنے کیلئے کہا گیا ہے۔ صحافی رہ چکے ایم جے اکبر پر مختلف خواتین نے جنسی استحصال کے الزامات عائد کئے ہیں ۔ اکانومک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم جے اکبر جمعہ کی جگہ اب جمعرات کو ہی ہندوستان لوٹ سکتے ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق ایک افسر نے بتایا کہ فی الحال معاملہ زیر غور ہے ، لیکن ان کا جواب بھی کافی اہمیت کا حامل ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس معاملہ پر حکومت اور بی جے پی کے سینئر لیڈروں کے درمیان بات چیت بھی ہوئی ہے۔

می ٹو مہم میں گھرے مرکزی وزیر ایم جے اکبر ، نائیجیریا دورہ چھوڑ کر آج لوٹ سکے ہیں وطن

ایم جے اکبر ۔ فائل فوٹو ۔

خیال رہے کہ می ٹو مہم کے تحت کچھ خواتین صحافیوں نے ایم جے اکبر پر الزام لگایا ہے کہ صحافی رہنے کے دوران انہوں نے جنسی استحصال کیا تھا۔ ان الزامات پر خارجی امور کے وزیر مملکت اکبر کا ابھی تک کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز