یو پی پی ایس سی میں بدعنوانی معاملہ میں یوگی حکومت نے کی سی بی آئی جانچ کی سفارش

لکھنؤ۔ اتر پردیش حکومت نے 2012 سے 2017 کے درمیان ریاستی پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہوئی بھرتیوں کی تحقیقات مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) سے کرانے کی سفارش سے متعلق خط آج مرکز کو بھیج دیا۔

Aug 01, 2017 11:30 PM IST | Updated on: Aug 01, 2017 11:30 PM IST

لکھنؤ۔  اتر پردیش حکومت نے 2012 سے 2017 کے درمیان ریاستی پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہوئی بھرتیوں کی تحقیقات مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) سے کرانے کی سفارش سے متعلق خط آج مرکز کو بھیج دیا۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے گزشتہ 19 جولائی کو اسمبلی میں اس سلسلہ میں اعلان کیا تھا۔ اعلان کے مطابق گزشتہ 25 جولائی کو ہی ریاستی کابینہ نے اجلاس میں اس سے متعلق تجویز کو منظوری دی تھی۔

واضح رہے کہ 15 مارچ 2012 کو اکھلیش یادو نے وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا تھا۔ وہ 18 مارچ 2017 تک وزیر اعلی تھے۔ گذشتہ 19 مارچ کو یوگی آدتیہ ناتھ نے وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا تھا۔ مسٹر یادو کے وزیر اعلی کے عہدے کی میعاد کے دوران ہوئی بھرتیوں کے تعلق سے انگلیاں اٹھی تھیں۔

یو پی پی ایس سی میں بدعنوانی معاملہ میں یوگی حکومت نے کی سی بی آئی جانچ کی سفارش

file photo

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز