اناو اجتماعی آبروریزی کیس : سی بی آئی نے داخل کی چارج شیٹ ، بی جے پی ممبر اسمبلی سینگر کو بنایا ملزم

اناو اجتماعی آبرویزی کیس میں سی بی آئی نے بانگرمئو سے بی جے پی ممبر اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر سمیت دو کے خلاف چارج شیٹ داخل کردی ہے۔

Jul 11, 2018 09:14 PM IST | Updated on: Jul 11, 2018 09:14 PM IST

اناو اجتماعی آبرویزی کیس میں سی بی آئی نے بانگرمئو سے بی جے پی ممبر اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر سمیت دو کے خلاف چارج شیٹ داخل کردی ہے۔ سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں داخل کی گئی اس چارج شیٹ میں ششی پرتاپ سنگھ عرف سمن کو بھی ملزم بنایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے سات جولائی کو سی بی آئی نے اناو ریپ کیس میں متاثرہ کے والد کے قتل معاملہ میں خصوصی عدالت میں چارج شیٹ داخل کی تھی۔ اس چارج شیٹ میں ممبر اسمبلی سینگر کے بھائی اتل سمیت پانچ لوگوں کو ملزم بنایا گیا ہے ۔ الزام ہے کہ اتل اور اس کے ساتھیوں نے متاثرہ کے والد کی پٹائی کی تھی۔ یہی نہیں بعد میں فرضی مقدمہ میں انہیں جیل بھجوادیا گیا تھا۔ جیل میں حالت بگڑنے کے بعد نو اپریل کو متاثرہ کے والد کی موت ہوگئی تھی۔

اناو اجتماعی آبروریزی کیس : سی بی آئی نے داخل کی چارج شیٹ ، بی جے پی ممبر اسمبلی سینگر کو بنایا ملزم

کلدیپ سنگھ سینگر (فائل فوٹو)۔

غور طلب ہے کہ اناو میں ماکھی علاقہ میں رہنے والی ایک نابالغ لڑکی نے بانگرمئو کے ممبر اسمبلی کلدیپ سنگھ پر آبروریزی کا الزام لگایا تھا ۔ متاثرہ کے مطابق چار جون 2017 کو نوکری کے نام پر گرام پردھان کی اہلیہ اسے ممبر اسمبلی کی رہائش گاہ پر لے گئی تھی ، جہاں ممبر اسمبلی نے اس کی آبروریزی کی ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز