نئی دہلی : دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کے دفتر پر جمعہ کو سی بی آئی ٹیم نے چھاپہ ماری کی ۔ بتایا جا رہا ہے کہ سی بی آئی نے گھنٹوں تک دستاویزات کی جانچ پڑتال کی ۔ ذرائع کے مطابق سی بی آئی کی ٹیم نے مہم سے وابستہ کچھ دستاویزات بھی ضبط کرلئے ۔ خیال رہے کہ منیش سسودیا پر عام آدمی پارٹی حکومت کے سوشل میڈیا مہم 'ٹاک ٹو اے کے میں مبینہ بدعنوانی کا الزام ہے۔
منیش سسودیا نے سی بی آئی کی اس کارروائی کو مرکزی حکومت کی دھمکی قرار دیا ہے۔ منیش سسودیا نے مرکزی حکومت پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ 5 گھنٹے چیک کرنے کے باوجود میرے دفتر سے کچھ نہیں ملا، اس لئے اب مودی جی آپ کو کسی ثبوت کے بغیر ہی مجھے میرے گھر سے گرفتار کرنا ہوگا۔

فائل فوٹو
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بھی اس معاملہ پر ٹویٹ کر کے وزیر اعظم مودی پر نشانہ سادھا ۔ کیجریوال نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کے ممبران اسمبلی پر لگائے جا رہے جھوٹے الزامات پر مودی جی کو پورے ملک سے معافی مانگنی چاہئے۔
Loading...CBI को बीते 5घन्टे से DIP दफ्तर में मेरे खिलाफ कुछ नहीं मिला। @narendramodi ji!अब तो आपको बिना सबूत ही मुझे मेरे घर से गिरफ्तार कराना पड़ेगा
— Manish Sisodia (@msisodia) January 19, 2017
Modi shud apologise to the country for implicating AAP MLAs in false cases https://t.co/eOe8TWbUSn
— Arvind Kejriwal (@ArvindKejriwal) January 20, 2017