رام رحیم کو سزا سنانے والے جج کو زیڈ پلس سیکورٹی، 10 این ایس جی کمانڈو رہیں گے تعینات

Aug 29, 2017 12:39 PM IST | Updated on: Aug 29, 2017 12:40 PM IST

نئی دہلی۔ ڈیرا سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم کو سزا سنانے والے سی بی آئی کے جج جگدیپ سنگھ  کو زیڈ پلس زمرہ کی سیکورٹی دی گئی ہے۔ اس کے تحت ان کی سیکورٹی میں این ایس جی کے 10 کمانڈوز کے ساتھ ہی کل 55 پولیس اہلکار موجود رہیں گے۔ ان کے گھر کو بھی سیکورٹی دی گئی ہے۔ رام رحیم کو سزا سنانے کے بعد جج پر خطرہ کے مدنظر انہیں یہ سیکورٹی دی گئی ہے۔

جج جگدیپ سنگھ نے رام رحیم سنگھ کو دو سادھویوں کے ساتھ ریپ کا قصوروار قرار دیا تھا۔ اس کے بعد پیر کو روہتک کی سناریا جیل میں رام رحیم کو 10-10 سال کی سزا سنائی گئی تھی۔ اس سے پہلے پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ نے جج کو سیکورٹی فراہم کرنے کے احکامات دئیے تھے۔

رام رحیم کو سزا سنانے والے جج کو زیڈ پلس سیکورٹی، 10 این ایس جی کمانڈو رہیں گے تعینات

جج جگدیپ سنگھ: فائل فوٹو

عدالت نے عصمت دری کے دونوں معاملوں میں ڈیرا سربراہ پر 15-15 لاکھ روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔ کہا کہ دونوں متاثرہ لڑکیوں کو معاوضہ کے طور پر چودہ۔ چودہ لاکھ روپئے ملیں گے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز