سی بی ایس ای 10 ویں کے نتائج میں الہ آباد سے بھی پچھڑی دہلی، ترویندرم-چنئی کا دبدبہ

Jun 03, 2017 04:12 PM IST | Updated on: Jun 03, 2017 05:01 PM IST

نئی دہلی۔ سی بی ایس ای دسویں 2017 کے امتحان کے نتائج میں دہلی خطہ کے طالب علموں کا پاس فیصد الہ آباد خطہ سے بھی کم ہے۔ جبکہ جنوبی ہندوستان کا ترویندرم 99.85 پاس فیصد کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ وہیں 99.62 فیصد بچوں کے کامیاب ہونے کے ساتھ چنئی دوسرے مقام پر ہے۔ سی بی ایس ای کے اعداد و شمار کے مطابق 10 ویں میں دہلی کا کامیابی کا گراف کافی نیچے ہے۔ اس سال جہاں الہ آباد کو اوور آل امتحان نتائج 98.23 فیصد گیا ہے، وہیں دہلی کے محض 78.09 فیصد طالب علموں کو ہی کامیابی ہاتھ لگی ہے۔

گزشتہ سال سی بی ایس ای 10 ویں میں 96.21 فیصد طالب علموں نے کامیابی حاصل کی تھی۔ جن میں 96.36 فیصد لڑکیاں اور 96.11 فیصد لڑکے شامل تھے۔ لیکن اس وقت یہ امتحان کا نتیجہ تقریبا پانچ فیصد تک گرا ہے۔

سی بی ایس ای 10 ویں کے نتائج میں الہ آباد سے بھی پچھڑی دہلی، ترویندرم-چنئی کا دبدبہ

غور طلب ہے کہ دہلی خطہ 12 ویں کے امتحان کے نتائج میں بھی 95.62 کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ترویندرم اور 92.60 کے ساتھ دوسرے نمبر پر چنئی سے پیچھے تھا۔ سی بی ایس ای 12 ویں کے امتحان کے نتائج میں 88.37 کے ساتھ دہلی نے تیسرا مقام حاصل کیا تھا۔ فی الحال سی بی ایس ای نے پانچ خطوں ترویندرم، دہرادون، چنئی، دہلی اور الہ آباد کے رزلٹ کے اعداد و شمار کا اعلان کیا ہے۔ جلد ہی دیگر پانچ خطوں کا بھی نتیجہ جاری ہو رہا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز