سی بی ایس ای نے بارہویں کے نتائج کا کیا اعلان ، یہاں دیکھیں ریزلٹ

May 28, 2017 10:46 AM IST | Updated on: May 31, 2017 04:33 PM IST

نئی دہلی : مرکزی ثانوی تعلیمی بورڈ سی بی ایس ای کے 12 ویں کلاس کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ اس سال 9 مارچ 2017 سے 29 اپریل 2017 کے درمیان 12 ویں کے امتحان میں 1098981 طالب علموں نے حصہ لیا تھا ۔ اس سال بورڈ نے گریس مارکس سے متعلق ماڈریشن پالیسی کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

تاہم آج اعلان کئے گئے نتیجہ میں طلبہ کو گریس مارکس دیکھنے کو نہیں ملیں گے ۔ دراصل بورڈ نے واضح کر دیا ہے کہ آج جو رزلٹ کا اعلان ہوگا اس میں گریس مارک کو جوڑا نہیں گیا ہے ۔ لیکن بہت جلد سی بی ایس ای کی ویب سائٹ یا ماركشيٹ پر اس کو درج کر دیا جائے گا ۔

سی بی ایس ای نے بارہویں کے نتائج کا کیا اعلان ، یہاں دیکھیں ریزلٹ

file photo

طلبہ اپنے نتائج کو ان ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں ۔ 

www.cbse.nic.in

cbseresults.nic.in

results.nic.in

خیال رہے کہ ملک بھر میں 10678 سے زیادہ اسکول کو سی بی ایس ای سے منظورشدہ ہیں، سال رواں ان اسکولوں  کے 1098891 طلبہ اس امتحان میں شامل ہوئے ۔ ان میں 638865 لڑکے اور 460026 لڑکیاں ہیں ۔

 

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز