نئی دہلی: سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کے امتحانات میں گریس مارکس کی پالیسی اس سال بھی جاری رکھنے کے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کے مدنظر ان کے نتائج کے سلسلے میں غیریقینی صورت حال سے سرپرستوں اور طلبہ میں بے چینی بڑھ گئی ہے۔
سی بی ایس ای کی بارہویں کلاس کے نتائج اس ہفتے آنے کی امید تھی ۔ سی بی ایس ای کے زرائع نے کہا تھا کہ نتیجے 22مئی سے 27مئی کے درمیان کبھی بھی آسکتے ہیں لیکن عدالت کے فیصلے سے غیر یقینی کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے۔ اس درمیان سی بی ایس ای کے چیئرمین آر کے چترویدی نے آج یہاں ایک پروگرام کے دوران انسانی وسائل کے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر سے ملاقات کی ۔ سمجھا جاتا ہے کہ دونوں کے درمیان اس معاملے پر بھی بات چیت ہوئی۔

file photo
دہلی ہائی کورٹ نے کل اپنے فیصلے میں سی بی ایس ای کو مشکل سوالات کے بدلے گریس مارکس دینے کی ماڈریشن پالیسی جاری رکھنے کا حکم دیا تھا۔