پرديومن نامی بچہ کے قتل معاملے میں ریان اسکول کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری

Sep 16, 2017 08:20 PM IST | Updated on: Sep 16, 2017 08:20 PM IST

نئی دہلی۔ مرکزی ثانوی تعلیمی بورڈ (سی بی ایس ای) نے گروگرام کے ریان انٹرنیشنل اسکول کو پرديومن نامی بچے کے قتل کے معاملے میں وجہ بتاو نوٹس جاری کیا ہے اور پوچھا ہے کہ کیوں نہ اس کی منظوری منسوخ کر دی جائے۔ سی بی ایس ای نے اسکول کے انتظامیہ کو بھیجے گئے نوٹس میں پندرہ دن کے اندر اس کا جواب دینے کو کہا ہے۔

سی بی ایس ای کے سرکاری ذرائع کے مطابق، ریان اسکول کے خلاف کارروائی کرنے کا کوئی فیصلہ جواب آنے کے بعد کیا جائے گا اور اس سے پہلے اسکول کے جواب پر غور کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سی بی ایس ای کی انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ پیش کی ہے اور رپورٹ کا مطالعہ کیا جا رہا ہے۔ سی بی ایس ای اس رپورٹ کی بنیاد پر یہ دیکھ رہی ہے کہ کیا اسکول نے مقررہ ہدایات پر عمل کیا ہے یا اس نے ان کی کوئی خلاف ورزی کی ہے۔

پرديومن نامی بچہ کے قتل معاملے میں ریان اسکول کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری

ریان انٹرنیشنل اسکول: فائل فوٹو۔

ریان اسکول کے دوسری جماعت کے طالب علم پرديومن کا گزشتہ دنوں قتل کے واقعہ کے پیش نظر عوام میں غصہ پیدا ہوگیا تھا، جس کے بعد سی بی ایس ای نے معاملے کی تحقیقات کے لئے دو رکنی کمیٹی قائم کی تھی اور کمیٹی کے ارکان نے اسکول کا دورہ کر کے اس واقعہ کی پوری تحقیقات کی ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز