پاکستان کی جانب سے پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی ، بلااشتعال فائرنگ میں بی ایس ایف جوان شہید

Sep 15, 2017 12:37 PM IST | Updated on: Sep 15, 2017 12:37 PM IST

جموں: جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں کے ارنیاسیکٹر میں آج صبح پاکستان کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس میں بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کا ایک اہلکار شہید ہوگیا۔ سرکاری ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے آج صبح ارنیا سیکٹر میں بی ایس ایف کی اگلی چوکی پر فائرنگ شروع کر دی۔فائرنگ کے دوران چوکی پر تعینات کانسٹیبل بجیندر بہادر کے پیٹ میں گولی لگ گئی۔ اسپتال لے جانے کے دوران وہ شہید ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ بی ایس ایف کی جوابی کاروائی میں دو پاکستانی رینجرز بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں جانب سے کل آدھی رات کے بعد سے ہی فائرنگ اور مورٹار کے گولے داغے جا رہے تھے جو آج صبح تک جاری رہے۔ مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے حال ہی میں جموں کے دورے کے دوران کہا تھا پاکستان 2014 سے ہر سال 400 سے زائد مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتا رہا ہے۔

پاکستان کی جانب سے پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی ، بلااشتعال فائرنگ میں بی ایس ایف جوان شہید

پی ٹی آئی: فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز