جموں و کشمیر کے راجوری میں پاکستانی فوج نے جنگ بندی کی پھر کی خلاف ورزی

Jun 28, 2017 11:41 PM IST | Updated on: Jun 28, 2017 11:41 PM IST

جموں: پاکستانی فوج نے جموں و کشمیر کے راجوری ضلع میں کنٹرول لائن (ایل او سی) کی سرحدی چوکیوں پر آج فائرنگ کرکے پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔

دفاع کے ترجمان نے یہاں بتایاکہ پاکستانی فوج نے کنٹرول لائن پر بی جی سیکٹر پر چھوٹے اور خودکار ہتھیاروں اور مورٹاروں سے بلااشتعال فائرنگ کی۔ انہوں نے بتایا کہ ہندستانی فوج نے بھی جوابی کارروائی کی۔

جموں و کشمیر کے راجوری میں پاکستانی فوج نے جنگ بندی کی پھر کی خلاف ورزی

file photo

دریں اثنا پولیس ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے پونچھ کے بالاکوٹ سیکٹر میں سرحدی گاؤں میں بھی زبردست فائرنگ کی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز