پاکستان نے باڑ پر کام کر رہے فوجیوں پر کی فائرنگ ، فوج نے بھی دیا معقول جواب

May 12, 2017 09:59 AM IST | Updated on: May 12, 2017 09:59 AM IST

سری نگر : پاکستان نے جمعہ کی صبح ایک مرتبہ پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی ۔ جموں کے ارنيا علاقہ میں بین الاقوامی سرحد پر پاکستان رینجر نے باڑ پر کام کر رہے ہندوستانی فوجیوں پر فائرنگ کی ۔ اس کے بعد ہندوستان کی طرف سے بھی جوابی کارروائی کی گئی ۔ تاہم اس میں کسی بھی نوجوان کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔

پاکستان کی جانب سے ہوئی فائرنگ کے بعد بی ایس ایف کے ٹریکٹر پر گولیوں کے نشان ملے ہیں ۔ واقعہ کے بعد پورے علاقے میں الرٹ جاری کردیا گیا ہے ۔ فوج کے افسر پورے معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہیں ۔

پاکستان نے باڑ پر کام کر رہے فوجیوں پر کی فائرنگ ، فوج نے بھی دیا معقول جواب

علامتی تصویر

اس کے پہلے جموں کشمیر حکومت نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کر کے شہری علاقوں پر پاکستان کی گولہ باری کے بعد راجوری ضلع میں کنٹرول لائن سے متصل علاقوں کے اسکولوں کو دو دن کے لئے بند کرا دیا تھا ۔

ایک سینئر افسر نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر نے راجوری ضلع میں ایل او سی سے متصل علاقوں کے اسکولوں کو دو دن بند کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج کی جانب سے کی گئی گولی باری میں ایک خاتون کی موت ہونے اور اس کے شوہر کے زخمی ہونے کے بعد کنٹرول لائن کے نزدیک سبھی اسکول احتیاطی طور پر بند کر دیے گئے ہیں ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز