جموں و کشمیر : پونچھ میں پاکستان کی طرف سے مسلسل چوتھے روز گولہ باری ، ایک خاتون زخمی

Jun 30, 2017 01:28 PM IST | Updated on: Jun 30, 2017 01:28 PM IST

جموں: پاکستان نے آج مسلسل چوتھے روز جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں کنٹرول لائن پر فارورڈ چوکیوں اور رہائشی علاقوں میں شدید فائرنگ کی اور مارٹر داغے ،جس میں ایک خاتون زخمی ہو گئی۔ وزارت دفاع کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے کنٹرول لائن سے متصل بیجی سیکٹر میں صبح سوا چار بجے چھوٹے اور خود کار ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی اور مارٹر بھی داغے۔

ہندوستانی سکیورٹی فورس نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی فوج کو منہ توڑ جواب دیا۔ پولس ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج کے حملے میں بالاكوٹ میں ایک خاتون نسیم اختر زخمی ہو گئی۔ اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ مارٹر حملے میں ایک واٹر ٹینک کو مبینہ طور پر نقصان پہنچا ہے۔

جموں و کشمیر : پونچھ میں پاکستان کی طرف سے مسلسل چوتھے روز گولہ باری ، ایک خاتون زخمی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز