پاکستان کی ایل او سی پر مارٹر اور خودکار بندوقوں سے فائرنگ ، ہندوستانی فوج نے بھی دیا معقول جواب

Jun 03, 2017 11:46 AM IST | Updated on: Jun 03, 2017 11:46 AM IST

جموں : پاکستان نے جموں کشمیر کے ضلع پونچھ پر مارٹروں اور خودکار بندوقوں سے فائرنگ کرکے ایک مرتبہ پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ ایک دفاعی ترجمان نے یہاں بتایا کہ ’’پاکستانی فوج نے کل رات گئے پونچھ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر بندوقوں سے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ اس نے 82 ایم ایم اور 120 ایم ایم کے مارٹر بھی داغے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ہندستانی چوکیاں بھی پوری شد و مد اور موثر طریقہ سے جواب دے رہی ہیں۔ فائرنگ اس وقت بھی جاری ہے مگر کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ جمعرات کے روز پونچھ سیکٹر میں پاکستانی فائرنگ میں جی آر ای ایف کے دو جوان مارے گئے تھے جب پاکستان نے نوشیرہ اور بھمیر گلی علاقہ میں بھاری فائرنگ کی تھی۔

پاکستان کی ایل او سی  پر مارٹر اور خودکار بندوقوں سے فائرنگ ، ہندوستانی فوج نے بھی دیا معقول جواب

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز