یوم آزاد ی : مودی حکومت نے ریاستوں کو بھیجی اسکولوں میں حب الوطنی کے پروگرام کی تجویز، بنگال نے انکار

Aug 13, 2017 08:46 PM IST | Updated on: Aug 13, 2017 08:46 PM IST

نئی دہلی : یوم آزادی سے پہلے مرکز نے ریاستوں کو حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرنے اور وزیر اعظم مودی کے نئے ہندوستان کے خواب کو پورا کرنے میں مدد کرنے کے لئے اسکولوں میں پروگراموں کو منظم کرنے کے لئے ریاستوں کو خط لکھا ہے۔ تاہم فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے کہا کہ مغربی بنگال نے اپنے اسکولوں کو مرکز کے سرکلر پر عمل نہ کرنے کیلئے کہا ہے ، جو کہ بدقسمتی کی بات ہے۔

وزارت کے جوائنٹ سکریٹری منیش گرگ نے ریاستوں کو لکھا ہے کہ 'ہم چاہتے ہیں کہ اس اہم موقع کو ملک بھر میں جوش و خروش بھرنے اور حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرنے کے مقصد سے منایا جائے۔ ایک نئے ہندوستان کا خواب شرمندہ تعبیر کرنے کی مہم میں ملک کے ہر شہری کو شامل کرنے کے لئے ایک تحریک شروع کی گئی ہے، وہ نیا ہندوستان غربت، کرپشن، دہشت گردی، فرقہ واریت اور نسل پرستی سے آزاد ہو۔

یوم آزاد ی : مودی حکومت نے ریاستوں کو بھیجی اسکولوں میں حب الوطنی کے پروگرام کی تجویز، بنگال نے انکار

گرگ نے خط میں ریاستوں سے نو سے 30 اگست کے درمیان منعقد کئے جانے والے پروگراموں کی تشہیر کرنے کی درخواست کی تاکہ مہم کے حق میں جوش و خروش پیدا کیا جاسکے۔

ادھر جاوڈیکر نے مغربی بنگال سرو شکشا ابھیان کی ریاست پروجیکٹ ڈائریکٹر کی طرف سے جاری کیا گیا ایک میمو کی کاپی شیئر کی ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ اسکول محکمہ تعلیم نے فیصلہ کیا ہے کہ یوم آزادی مرکزی حکومت کے سرکلر کے مطابق نہیں منایا جائے گا۔

جاوڈیکر نے کہا کہ 'مغربی بنگال حکومت کے میمو میں استعمال کی گئی زبان عجیب اور بدقسمتی کی بات ہے، میں ان سے بات کروں گا، ہم نے ایک سیکولر ایجنڈا تجویز کیا ہے، وہ کسی سیاسی پارٹی کا ایجنڈا نہیں ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز