چمپئنز ٹرافی : ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مہا مقابلہ آج ، یہاں پڑھیں کس ٹیم میں ہے کتنا دم

Jun 04, 2017 11:00 AM IST | Updated on: Jun 04, 2017 11:00 AM IST

نئی دہلی : دو سال تین ماہ اور 17 تین کے بعد بھارہندوستان اور پاکستان ایک بار پھر کرکٹ کے میدان پر ایک دوسرے سے مقابلہ کرنے جا رہے ہیں ۔ انگلینڈ کے برمنگھم میں چیمپئنز ٹرافی کے تحت ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایک روزہ میچ کھیلا جائے گا ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اس میدان پر یہ تیسرا میچ ہوگا۔ اسے پہلے چیمپئنز ٹرافی کے تحت 2004 اور 2013 میں ہندوستان اور پاکستان اس میدان میں بھیڑ چکے ہیں ، جس میں سے ایک میچ ہندوستان نے جیتا تو ایک میچ پاکستان نے ۔ آخری مرتبہ دونوں ٹیم 15 فروری 2015 کو ورلڈ کپ میچ کے دوران آسٹریلیا کے ایڈیلیڈ کرکٹ میدان پر بھڑی تھیں ۔ اس میچ کو ہندوستان 76 رنز سے جیت لیا تھا ۔

چیمپئنز ٹرافی کے تحت دونوں ٹیم اب تک ایک دوسرے سے تین مرتبہ بھڑ چکی ہیں ، جس میں سے دو مرتبہ پاکستان نے جیت حاصل کی ہے ، جبكہ ایک بار ہندوستان نے جیت درج کی ہے ۔  مینی ورلڈ کپ کے نام سے جانے جانا والا چیمپئنز ٹرافی 1998 سے شروع ہو گیا تھا ، لیکن ہندوستان اور پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں پہلی مرتبہ 19 ستبر 2004 کو انگلینڈ کے برمنگھم میں آمنے سامنے ہوئے تھے ۔ پاکستان اس میچ کو 3 وکٹ سے جیتا تھا ۔ چیمپئنز ٹرافی کے تحت دونوں ٹیم ایک دوسرے کے خلاف اپنا دوسرا میچ 26 ستمبر 2009 کو جنوبی افریقہ کے میں کھیلے تھے ۔ اس میچ کو پاکستان 54 رنز سے جیت لیا تھا ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا میچ 15 جون 2013 کو انگلینڈ کے برمنگھم میں کھیلا گیا تھا ۔ مہندر سنگھ دھونی کی کپتانی میں ہندوستان نے اس میچ کو آٹھ وکٹ سے جیت لیا تھا ۔

چمپئنز ٹرافی : ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مہا مقابلہ آج ، یہاں پڑھیں کس ٹیم میں ہے کتنا دم

تاہم چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ضرور تین میچوں میں سے دو میچ میں ہندوستان کو شکست دے دے چکا ہے ، لیکن چیمپئنز ٹرافی کی مجموعی کارکردگی  پر اگر نظر ڈالی جائے ، تو ہندوستان نے چیمپئنز ٹرافی میں سب سے زیادہ میچ جیتا ہے ۔ ہندوستان چیمپئنز ٹرافی میں مجموعی طور پر 24 میچ کھیلے ہیں ، جس سے ہندوستان کو 15 میچ میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ 9 میچ ہندوستان ہارا ہے ، جبکہ تین میچ میں کوئی نتائج نہیں آ یا ۔  بھارت کی جیت فیصد 71.42 ہے ۔

ہندوستان کے بعد سے سب سے زیادہ میچ آسٹریلیا نے جیتا ہے ۔ آسٹریلیا 22 میچ کھیلتے ہوئے 12 میچ جیتا تھا ۔ اگر پاکستان کی بات کی جائے تو چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان 18 میچ کھیلا ہے اور صرف سات میچ جیت پایا ہے ، 11 میچ ہارا ہے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز