سی سی ٹی وی فوٹیج سے پولیس کو ملا اہم سراغ، کار کا پیچھا کر رہا تھا بی جے پی لیڈر کا بیٹا

Aug 08, 2017 12:34 PM IST | Updated on: Aug 08, 2017 12:34 PM IST

چندی گڑھ ۔ چندی گڑھ چھیڑخانی کے معاملے میں پولیس کے ہاتھ اہم سراغ ملنے کا دعوی کیا جا رہا ہے۔ نیوز 18 انڈیا کے مطابق پولیس کو 5 جگہوں سے سی سی ٹی وی فوٹیج ملی ہے۔ پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی میں قید تصاویر کو دیکھنے کے بعد صاف ہو جاتا ہے کہ ہریانہ بی جے پی صدر سبھاش برالا کا بیٹا متاثرہ لڑکی کا پیچھا کر رہا تھا۔ پولیس کو یہ فوٹیج آس پاس کی عمارت اور دکانوں پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں سے ملے ہیں۔ حالانکہ، ابھی پولیس نے یہ صاف نہیں کیا ہے کہ نئے سراغ ملنے کے بعد وہ کیس میں کیا نئی دفعات جوڑے گی۔ اس دوران کانگریس اور انڈین نیشنل لوک دل نے چندی گڑھ چھیڑخانی مسئلے کو منگل کے دن لوک سبھا میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مانا جا رہا ہے کہ اگر سی سی ٹی وی فوٹیج کو ثبوت مانا گیا تو پولیس ملزم کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کر سکتی ہے۔ ایسی صورت میں وکاس برالا کی مشکلیں بڑھ سکتی ہیں۔ چندی گڑھ پولیس کا دعوی ہے کہ جس راستے میں لڑکی کی کار کا پیچھا کیا گیا، اس کے 5 لوکیشن کے سی سی ٹی وی فوٹیج خراب ہیں۔ راستے میں کل 9 سی سی ٹی وی کیمرے تھے جن میں سے صرف 4 ہی کام کرتے ہوئے ملے۔ یہی نہیں نیوز 18 انڈیا کو ذرائع کے حوالے سے یہ بھی اطلاع ملی کہ پولیس کو ان 4 سی سی ٹی وی فوٹیج میں واقعہ سے منسلک کوئی اہم چیزیں نہیں ملی ہیں۔

سی سی ٹی وی فوٹیج سے پولیس کو ملا اہم سراغ، کار کا پیچھا کر رہا تھا بی جے پی لیڈر کا بیٹا

متاثرہ لڑکی

پیر کو بی جے پی کے ریاستی نائب صدر رام ویر بھٹی نے کہا، "وہ لڑکی اتنی رات کو کیوں گھوم رہی تھی؟ لڑکی کو 12 بجے کے بعد نہیں گھومنا چاہئے تھا۔" بھٹی نے یہ بھی کہا کہ ماحول صحیح نہیں ہے اور ہمیں اپنی حفاظت خود کرنی پڑتی ہے، لڑکی کو اتنی رات باہر نہیں جانا چاہئے تھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز