بھوک ہڑتال پر بیٹھے چندرابابونائیڈو سے ملے راہل گاندھی، کہا- وزیر اعظم جہاں جاتے ہیں جھوٹ بولتے ہیں

آندھر پردیش کو خصوصی درجہ دینے کے مطالبہ پر دہلی کے اے پی بھون میں تلگودیشم کے قومی سربراہ و اے پی کے وزیراعلی این چندرابابونائیڈو ایک روزہ بھوک ہڑتال پر ہیں

Feb 11, 2019 12:47 PM IST | Updated on: Feb 11, 2019 12:57 PM IST

آندھر پردیش کو خصوصی درجہ دینے کے مطالبہ پر دہلی کے اے پی بھون میں تلگودیشم کے قومی سربراہ و اے پی کے وزیراعلی این چندرابابونائیڈو ایک روزہ بھوک ہڑتال پر ہیں۔ راہل گاندھی ان سے ملنے بھوک ہڑتالی کیمپ پہنچے اور چندرابابونائیڈو سے ملاقات کرتے ہوئے اے پی کی جدوجہد کے سلسلہ میں بھرپور حمایت کی یقین دہانی کروائی ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ وزیراعظم نے اے پی کے ساتھ جو بھی وعدے کئے ہیں ، ان کو وزیراعظم ہی پورے کریں۔ وہ آندھرا کے عوام کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا ’’مودی جہاں بھی جاتے ہیں جھوٹ بولتے ہیں‘‘۔

بھوک ہڑتال پر بیٹھے چندرابابونائیڈو سے ملے راہل گاندھی، کہا- وزیر اعظم  جہاں جاتے ہیں جھوٹ بولتے ہیں

راہل گاندھی ملنے پہنچے چندرابابو نائیڈو سے

Loading...

راہل گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم  اے پی گئے انہوں نے وہاں خصوصی درجہ کے مسئلہ پر جھوٹ بولا۔ وہ شمال مشرقی ریاست گئے ہیں جہاں انہوں نے ایک اور جھوٹ بولا ۔ وہ مہاراشٹرگئے جہاں انہوں نے جھوٹ بولا ۔اس طرح وزیراعظم جہاں بھی جاتے ہیں جھوٹ کا سہارا لیتے ہیں۔ ان کی کوئی بھی ساکھ نہیں رہی ہے‘‘۔

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز