چار قطب درگاہ کو تاریخی مقام ہونے کا اعلان کر سکتی ہے ہریانہ حکومت

ہانسی میں تاریخی درگاہ چار قطب کو جلد ہی ایک نئی شکل مل سکتی ہے۔ آرکیالوجی اور آرکائیوز محکمہ کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر پروین کمار نے تاریخی چار قطب درگاہ کا معائنہ کیا۔

Dec 30, 2017 08:51 PM IST | Updated on: Dec 30, 2017 08:51 PM IST

نئی دہلی۔ ہانسی میں تاریخی درگاہ چار قطب کو جلد ہی ایک نئی شکل مل سکتی ہے۔ آرکیالوجی اور آرکائیوز محکمہ کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر پروین کمار نے تاریخی چار قطب درگاہ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت درگاہ کو تاریخی مقام قرار دے سکتی ہے۔ ڈاکٹر پروین کمار کے دورے کے دوران تحصیل دار بورا، ایس ایچ او سٹی ادے بھان گودارا اور پٹواری بھی ساتھ میں تھے۔ وہ درگاہ میں تقریبا ایک گھنٹے رہے۔ اس دوران انہوں نے درگاہ کی تاریخ جانی اور درگاہ کی دیواروں اور مقبروں وغیرہ کا معائنہ بھی کیا۔ اس دوران انہوں نے درگاہ پر اپنی پیشانی بھی ٹیکی۔ انہوں نے درگاہ کے منتظم چاند میاں جمالی سے بھی ملاقات کی۔

ڈاکٹر پروین کمار نے بتایا کہ محکمہ کے ذریعہ درگاہ میں 1.5 کروڑ روپے خرچ کرنے کا منصوبہ ہے۔ اس کا کام جلد ہی شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ درگاہ ایک انتہائی قدیم جگہ ہے اور اس کی تعمیر 8 سے 9 سال قبل ہوئی ہے۔

چار قطب درگاہ کو تاریخی مقام ہونے کا اعلان کر سکتی ہے ہریانہ حکومت

چار قطب درگاہ میں بابا فرید بھی 12 سال تک رہے تھے۔

Loading...

چار قطب درگاہ میں بابا فرید بھی 12 سال تک رہے تھے۔ حکومت کا مقصد ہے کہ اس جگہ کی اہمیت کے بارے میں ملک اور دنیا کے لوگوں کو معلوم ہو۔ یہ جگہ گمنام بن کر نہ رہ جائے، لہذا حکومت جلد ہی اس کے لئے کوئی منصوبہ بنا سکتی ہے۔

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز