جی ایس ٹی کا اثر: 22 ریاستوں نے سرحدی چنگی کے ناکے ختم کئے، آسان ہو گی مال کی سپلائی

Jul 03, 2017 10:00 PM IST | Updated on: Jul 03, 2017 10:00 PM IST

نئی دہلی۔ اشیاء و خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) نافذ ہونے کے بعد 22 ریاستوں نے سرحدوں پر مال گاڑیوں کی نقل و حمل کے لئے لگائے گئے اپنی سرحدی چگي کے ناکے ہٹا لئے ہیں۔وزارت خزانہ نے آج یہ اطلاع دی ہے۔ وزارت خزانہ نے بتایا کہ یکم جولائی کو جی ایس ٹی لاگو کیا گیا تھا اور آج 22 ریاستوں نے اپنے ناکے ختم کر دیے ہیں۔ جی ایس ٹی نظام میں جی ایس ٹی کے علاوہ کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔ اس میں ریاستوں کی طرف سے لگائی جانے والی چنگي کو بھی ختم کر دیا گيا ہے جو پہلے ایک ریاست سے دوسری ریاست کی سرحد میں مال گاڑی کے داخل ہوتے وقت لگایا جاتا تھا۔ اس طرح اب ان سرحدی چنگی کے ناکے کا کوئی جواز نہیں رہ گیا ہے۔

ناکے ختم کرنے والی ریاستیں آندھرا پردیش، اروناچل پردیش، بہار، گجرات، کرناٹک، کیرالہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، سکم، تمل ناڈو، مغربی بنگال، چھتس گڑھ، دہلی، گوا، ہریانہ، جھارکھنڈ، اڑیسہ، پڈوچیری، راجستھان، تلنگانہ ، اتر پردیش اور اتراکھنڈ ہیں۔

جی ایس ٹی کا اثر: 22 ریاستوں نے سرحدی چنگی کے ناکے ختم کئے، آسان ہو گی مال کی سپلائی

وزارت نے بتایا کہ اس کے علاوہ آسام، ہماچل پردیش، منی پور، میگھالیہ، ناگالینڈ، پنجاب، میزورم اور تریپورہ بھی ناکے ہٹانے کی تیاری میں ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز