اترپردیش : یوگی کے وزیر کے قافلہ نے پانچ سالہ بچے کو روندا ، پانچ لاکھ کی مدد کا اعلان ، رپورٹ طلب

اترپردیش کے گونڈہ میں اتوار کی شام یوگی کابینہ کے وزیر اوم پرکاش راج بھر کے قافلہ کی گاڑیوں سے کچل کر ایک معصوم بچے کی موت ہوگئی ۔

Oct 29, 2017 01:13 PM IST | Updated on: Oct 29, 2017 01:13 PM IST

گونڈہ : اترپردیش کے گونڈہ میں اتوار کی شام یوگی کابینہ کے وزیر اوم پرکاش راج بھر کے قافلہ کی گاڑیوں سے کچل کر ایک معصوم بچے کی موت ہوگئی ۔ تاہم حادثہ کے بعد وزیر موصوف کا قافلہ رکا تک نہیں ، جس کی وجہ سے مقامی لوگ مشتعل ہوگئے ۔ معاملہ سامنے آنے کے بعد وزیر اعلی یوگی نے جانچ کا حکم دیتے ہوئے مہلوک بچہ کے اہل خانہ کیلئے پانچ لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے ۔

حادثہ بابا گنج گوسائیں پروا کے نزدیک پیش آیا ۔ مشتعل مقامی لوگوں نے لاش رکھ کر کرنیل گنج پرس پورہ شاہراہ کو جام کردیا ۔ اطلاع ملنے کے بعد پہنچی پولیس نے مشتعل لوگوں کو سمجھایا اور مہلوک بچہ کے والد کی تحریر کی پر پولیس نے کیس درج کرلیا ہے ۔

اترپردیش : یوگی کے وزیر کے قافلہ نے پانچ سالہ بچے کو روندا ، پانچ لاکھ کی مدد کا اعلان ، رپورٹ طلب

Loading...

خیال رہے کہ وزیر راج بھر کا قافلہ کرنیل پرس پور شاہرہ سے گزر رہا تھا ، اسی دوران گوسائیں پروا کے وشوناتھ کا بیٹا شیوا ہوٹر کی آواز سن کر بھاگا تو قافلہ کی گاڑی کی زد میں آگیا ۔ موقع پر ہی اس کی موت ہوگئی ۔ حادثہ کے بعد وزیر موصوف قافلہ کے ساتھ وہاں سے نکل گئے اور تھوڑی دیر کیلئے رکے تک نہیں ۔ اس واقعہ کے بعد مقامی لوگوں نے شاہراہ پر لاش کو رکھ کر جام لگادیا ۔ پولیس نے کارروائی کی یقین دہانی کرائی اور لوگوں کو سمجھایا ، جس کے بعد جام کھل سکا ۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز