جیش محمد سرغنہ مسعود اظہر کو چین نے پھر بچایا ، عالمی دہشت گرد قرار دینے کی تجویز مسترد

چین نے ایک بار پھر پاکستان کی دہشت گرد تنظیم جیش محمد (جے ای ایم) کے سربراہ اور پٹھان کوٹ دہشت گردانہ حملے کے ماسٹر مائنڈ مسعود اظہر کو اقوام متحدہ کی طرف سے عالمی دہشت گرد قرار دینے کی امریکہ، برطانیہ اور فرانس کی ایک کوشش کو آج ناکام کردیا

Nov 02, 2017 11:51 PM IST | Updated on: Nov 02, 2017 11:51 PM IST

نئی دہلی: چین نے ایک بار پھر پاکستان کی دہشت گرد تنظیم جیش محمد (جے ای ایم) کے سربراہ اور پٹھان کوٹ دہشت گردانہ حملے کے ماسٹر مائنڈ مسعود اظہر کو اقوام متحدہ کی طرف سے عالمی دہشت گرد قرار دینے کی امریکہ، برطانیہ اور فرانس کی ایک کوشش کو آج ناکام کردیا۔  وزارت خارجہ کے ترجمان رويش کمار نے کہا کہ ہمیں کافی مایوسی ہوئی کہ صرف ایک ملک نے اقوام متحدہ کی طرف سے اعلان شدہ دہشت گرد تنظیم کے سربراہ کو عالمی دہشت گرد قرار دیئےجانے کی راہ میں ایک بار پھر رکاوٹ ڈال دی ۔ترجمان نے کہا کہ ہندوستان کا خیال ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پر اپنا یا جانے والا دوہرا معیار اس سمت میں بین الاقوامی کوششوں کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 1267 کمیٹی میں اس تجویز پر آج ووٹنگ کے بعد چین نے کہا کہ کوئی عام رائے نہیں بن پانے کی وجہ سے اس نے اس تجویزکو مسترد کیا ہے۔ سلامتی کونسل میں ویٹو پاور یافتہ مستقل رکن چین نے جیش محمد کے سربراہ کو کالعدم قرار دینے کی ہندوستان کی کوششوں میں بار بار خلل پیدا کررہا ہے، جبکہ جے ای ایم پہلے ہی اقوام متحدہ کی ممنوعہ دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل ہے۔

جیش محمد سرغنہ مسعود اظہر کو چین نے پھر بچایا ، عالمی دہشت گرد قرار دینے کی تجویز مسترد

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز