چین کا دعوی ، ڈوکلام سے ہندوستان نے اپنے فوجیوں کو بلایا واپس ، ہمارے فوج کی گشت جاری

Aug 28, 2017 11:55 PM IST | Updated on: Aug 28, 2017 11:55 PM IST

نئی دہلی : ڈوكلام سے فوجیوں کو ہٹانے کی باہمی رضامندی کی ہندوستان کے اعلان کو توجہ نہیں دیتے ہوئے چین نے پیر کو دعوی کیا ہے کہ اس کے فوجی علاقہ میں اب بھی گشت کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ پڑوسی ملک کی جانب سے یہ کہا گیا ہے کہ ہندوستان نے پیر کو اپنے فوجیوں کو واپس بلایا۔

تاہم، چین علاقہ میں سڑک کی تعمیر کرنے کے منصوبے پر خاموش ہے۔ سڑک کی تعمیر کرنے کے اس کے منصوبہ کی وجہ سے ہی سکم کے نزدیک واقع ڈوکلام علاقہ میں دو ممالک کی فوج کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی تھی ۔ چین کا کہنا ہے کہ وہ زمینی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔

چین کا دعوی ، ڈوکلام سے ہندوستان نے اپنے فوجیوں کو بلایا واپس ، ہمارے فوج کی گشت جاری

فوجیوں کو ہٹانے سے متعلق باہمی رضامندی کے سلسلہ میں ہندوستان کا بیان سوشل میڈیا اور چینی صحافیوں کے درمیان وائرل ہونے کے بعد پڑوسی ملک کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چن ینگ نے اس طرح کے تصور کو خارج کرنے کی کوشش کی کہ بیجنگ نے اپنی غلطی کو تسلیم کرلیا ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان نے اپنے فوجیوں کو واپس بلایا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز