چینی ميڈيا نے کہا :  مودی کے پی ایم بننے کے بعد اوور کنفیڈینس میں ہے ہندوستان ، بڑی قیمت چکانی پڑے گی

ڈوكلام کو لے کر ہندوستان اور چین کے درمیان گزشتہ دو ماہ سے جاری تنازع کے درمیان چین کے سرکاری اخبار گلوبل ٹائمز نے ماہرین کے حوالے سے لکھا ہے کہ جنوبی ایشیا کے علاقہ میں ہندوستان کی ساکھ کمزور ہوئی ہے۔

Aug 18, 2017 01:17 PM IST | Updated on: Aug 18, 2017 01:17 PM IST

نئی دہلی : ڈوكلام کو لے کر ہندوستان اور چین کے درمیان گزشتہ دو ماہ سے جاری تنازع کے درمیان چین کے سرکاری اخبار گلوبل ٹائمز نے ماہرین کے حوالے سے لکھا ہے کہ جنوبی ایشیا کے علاقہ میں ہندوستان کی ساکھ کمزور ہوئی ہے۔ اخبار نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا کہ جنوبی ایشیا کے کئی ملک ہندوستان کے کنٹرول میں ہیں، اس کے باوجود اس مسئلے پر زیادہ تر ممالک نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور کچھ نے چین کی حمایت کی ہے۔

چین کی سوشل سائنس اکیڈمی کے یے ہیلن کے حوالے سے گلوبل ٹائمز نے لکھا ہے کہ مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد ہندوستان اپنی طاقت کو لے کر اوور کنفیڈینس میں ہے۔ ہندوستان کو اپنے اس بے بنیاد اعتماد کی بڑی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔

چینی ميڈيا نے کہا :  مودی کے پی ایم بننے کے بعد اوور کنفیڈینس میں ہے ہندوستان ، بڑی قیمت چکانی پڑے گی

گلوبل ٹائمز نے لکھا کہ اگرچہ گزشتہ کچھ سالوں میں ہندوسان کی اقتصادی ترقی چین کے مقابلہ میں زیادہ تیزی سے ہوئی ہے، پھر بھی ہندوستان کی معیشت دنیا میں ساتویں نمبر پر ہے جبکہ چین کی معیشت اس سے پانچ گنا مستحکم ہے۔یے ہیلن نے کہا کہ ہندوستان کی بین الاقوامی رسوخ چین کا مقابلہ نہیں کر سکتی، جنوبی ایشیا میں بھی نہیں، اگر چین ہندوستان کو اپنا دشمن تسلیم کرلے تو ہندوستان کے لئے مشکل وقت شروع ہو چکا ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز