جموں وکشمیر: راجوری اور پونچھ کیلئے مسافر بردار چاپر سروس شروع

Sep 13, 2017 10:43 PM IST | Updated on: Sep 13, 2017 10:43 PM IST

جموں: جموں وکشمیر کے سرحدی اضلاع راجوری اور پونچھ کے لئے بدھ کے روز اپنی نوعیت کی پہلی چاپر سروس شروع کردی گئی۔ اس چاپر سروس کے ذریعے اہلیان راجوری و پونچھ جموں تک کا سفر کریں گے۔ خوراک ، امور صارفین و اطلاعات کے ریاستی وزیر چودھری ذوالفقار علی نے سول سوسائٹی ممبران ، مقامی قانو ن ساز اسمبلی کے ممبران اور ضلع انتظامیہ کے سینئر افسران کی موجود گی میں سپورٹس سٹیڈیم سے پانچ مسافروں کو لے کر ایک چاپر کو جھنڈی دکھا کر ر وانہ کیا۔

انہوں نے چاپر سروس کے آغاز کو ایک تاریخی موقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ راجوری کے لوگوں کی ایک دیرینہ مانگ تھی۔ انہوں نے یہ سروس شروع ہونے پر لوگوں کو مبارک باد بھی پیش کی۔ اس موقع پر ایم ایل اے راجوری ایڈوکیٹ قمر چودھری ، ایم ایل سی وبودھ گپتا ،ڈپٹی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری ، اے ڈی سی اے ایس چب، اے سی آر عبدالقیوم ، ایس ایس پی یو گل منہاس اور ضلع انتظامیہ کے افسران موجود تھے۔

جموں وکشمیر: راجوری اور پونچھ کیلئے مسافر بردار چاپر سروس شروع

تصویراے این آئی

میڈیا افراد اور لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ ہوائی ، سڑک رابطہ اور ریلویز ترقی کے ضامن ہے اور موجودہ حکومت نے ان تین چیزوں کو ترجیح دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کشتواڑ ، پاڈر ،گریز ،راجوری اور پونچھ کے لئے ریاستی حکومت نے ہوائی سروس کا انتظام کیا ہے ۔ سڑک رابطوں کو بہتر بنانے کے عزم پر عمل کرتے ہوئے ریاستی حکومت نے جی آر ای ایف اور دیگر ایجنسی کو ہدایت دی ہے کہ ضلع کی تمام بڑی سڑکوں پر بہت جلد میکڈم بچھایا جائے۔

وزیر نے ضلع انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ ان پروازوں کا وقت اور تاریخ کے بارے میں بھرپور جانکاری لوگوں کو دیں تاکہ مسافروں کو کسی بھی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس سے قبل ڈپٹی کمشنر راجوری نے ہوائی سروس کی افادیت پر روشنی ڈالی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز