اے ایم یو گرلس اسکول میں صاف وشفاف کیمپس کی خصوصی مہم

Sep 06, 2017 08:09 PM IST | Updated on: Sep 06, 2017 08:09 PM IST

علی گڑھ ۔  اے ایم یو گرلس اسکول کی جانب سے ’’سوچھتا پندرہ واڑہ ‘‘ کے تحت صاف و شفاف کیمپس کی مہم چلائی گئی، جس کا مقصد طالبات اور عملہ کے لوگوں میں صفائی کے تئیں بیداری پیدا کرنا تھا۔ پروگرام کے دوران طالبات کو صفائی کی اہمیت کے بارے میں بتایا گیا۔ اسکول پرنسپل محترمہ آمنہ ملک نے ایک کمیٹی تشکیل کی ہے جس میں کلاس ٹیچر، پروپراکٹرس اور ہر کلاس سے ایک طالبہ شامل ہے۔ یہ کمیٹی اسکول میں صفائی کے کاموں پر نظر رکھے گی۔ پرنسپل نے خاص طور سے ہدایت دی کہ صفائی مہم اسکول میں پورے تعلیمی سال میں جاری رہے گی تاکہ نہ صرف طالبات میں صفائی و صحت کے تئیں بیداری پیدا ہو بلکہ اسکول کے ارد گرد بھی صفائی کا ماحول پیدا ہو۔

            پرنسپل آمنہ ملک سمیت ثقافتی سرگرمیوں کی انچارج عرشی ظفر، عباد الرحمٰن، افشاں ڈبلو خاں، ہما مختار، نعیم الدین، ارم صبا، جاوید عالم و دیگر تدریسی و غیرتدریسی اسٹاف اور طلبہ نے جوش و خروش کے ساتھ پروگرام میں حصہ لیا۔

اے ایم یو گرلس اسکول میں صاف وشفاف کیمپس کی خصوصی مہم

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز