Live Results Assembly Elections 2018

شاہ رخ خان کے اس ڈائلاگ کی وجہ سے رک گیا سی ایم کیجریوال کا نیا اشتہار

دہلی کی عام آدمی پارٹی (عاپ)حکومت اور بیروکریسی کے درمیان ٹکراؤ ایک بار پھر سامنے آیاہے۔اس بار معاملہ دہلی میں کیجریوال حکومت کے تین سال مکمل ہونے کے موقع پر تیار کئے گئے ایک اشتہار کو لیکر ہے۔فلم 'اوم شانتی اوم'مین شاہ رخ خان کے ایک ڈائیلاگ پر مبنی اس ایڈ کو دہلی حکومت کے محکموں نے ہری جھنڈی نہیں دی ہے۔

Feb 13, 2018 01:34 PM IST | Updated on: Feb 13, 2018 01:57 PM IST

نئی دہلی۔دہلی کی عام آدمی پارٹی (عاپ)حکومت اور بیروکریسی کے درمیان ٹکراؤ ایک بار پھر سامنے آیاہے۔اس بار معاملہ دہلی میں کیجریوال حکومت کے تین سال مکمل ہونے کے موقع پر تیار کئے گئے ایک اشتہار کو لیکر ہے۔فلم 'اوم شانتی اوم'میں شاہ رخ خان کے ایک ڈائیلاگ پر مبنی اس ایڈ کو دہلی حکومت کے محکموں نے ہری جھنڈی نہیں دی ہے۔

دراصل 14فروری کو عاپ حکومت کے تین سال مکمل ہو رہے ہیں اسے لیکرعاپ حکومت "وکاس یاترا"نکال رہی ہے ۔اسی کڑی میں اپنی حکومت کی کامیابیوں کو لیکر سی ایم اروند کیجریوال کا ایک ویڈیو ایڈ بنایا گیا ہے۔جس میں ایک لائن ہے"جب آپ سچائی اور ایمانداری کے راستے پر چلتے ہیں،تو کائنات کی تمام ظاہری اور خفیہطاقتیں آپ کی مدد کرتی ہیں"۔"۔

شاہ رخ خان کے اس ڈائلاگ کی وجہ سے رک  گیا سی ایم کیجریوال کا نیا اشتہار

گیٹی امیجیز

Loading...

شاہ رخ خان نے دیپکا پاڈوکون سے کہی تھی یہ لائن

 

یہ لائن شاہ رخ خان کی فلم  'اوم شانتی اوم'سےملتی جلتی ہے۔فلم میں شاہ رخ خان اس دائلاگ کے ذریعے دیپکا پاڈوکون کیلئے اپنے پیار کا اظہار کرتے ہیں۔شاہ رخ خان کہتے ہیں کہ "اگر کسی چیز کو دل سے چاہو تو پوری کائنات اسے تم سے ملانے کی کوشش میں لگ جاتی ہے"۔دہلی سرکارکے متعلقہ محکموں نے کیجریوال کے اشتہارکی اس لائنکی تصدیق کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

یہ ہے اشتہار کا پورا کنٹینٹ 

قریب ایک منٹ کے ایڈ میں سی ایم کیجریوال کہہ رہے ہیں "پچھلے تین سالوں مین دہلی میں بدعنوانی مین بھاری کمی آئی ہے۔۔اب ایک ۔ایک پیسہ عوام کی ترقی پر خرچ ہو رہا ہے۔۔۔مشکلیں بہت آئیں پر آپ کیلئے ہم ہر مشکل سے لڑے۔ایشور نے ہر قدم پر ساتھ دیا۔جب آپ سچائی اور ایمانداری کے راستے پر چلتےہیں ،تو کائنات کی تمامظاہری اور خفیہ قوتیں آپ کی مدد کرتی ہیں"۔

سی ایم بولے۔کہا بھگوان کریں گے اس لائن کو کلیئر؟

متعلقہ محکموں نےاشتہار کو لیکرسپریم کورٹکی گائڈ لائنسکا حوالہ دیا ہے۔وہٰن کیجریوال حکومت کا الزام ہیکہ سپریم کورٹ کی ہدایتوں کا حوالہ دیکر وزیراعلی کے پیغام کو متاثر کیا گیا ہے۔بیوروکریسی کے رویہ پر رائے دیتے ہوئے پیر کو کیجریوال نے کہا "کیا بھگوان اس لائن کو کلیئر کریں گے"؟

وزیر اعلی نے کہا کہ بیورو کریسی سے بہت دکھی ہوں۔دہلی حکومت کا ایس کوئی کام نہیں جس میں یہ افسران رخنہ نہ ڈالتے ہوں لیکن کوئی حل نہیں نکلنا۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز