ملک کو توڑنے کا جو کام آئی ایس آئی 70 سال میں نہیں کرپائی ، وہ بی جے پی نے تین سال میں کردیا: کیجریوال

Nov 26, 2017 09:16 PM IST | Updated on: Nov 26, 2017 09:16 PM IST

نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے مرکز کی حکمراں پارٹی بی جے پی پر زور دار حملہ کیا ہے ۔ انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی فرقہ پرستی کی سیاست کرکے پاکستان کے مفاد میں کام کررہی ہے ۔ کیجریوال آج عام آدمی پارٹی کے پانچویں یوم تاسیس پروگرام میں ملک بھر سے آئے کارکنوں کو خطاب کرتے ہوئے یہ باتیں کہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے ،ہندواور مسلمانوں کو آپس میں لڑا کر کے ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ ہندو اور مسلمان کے نام پر ہندوستان تقسیم کرنا ہی پاکستان کا سب سے بڑا مقصد اور خواب ہے۔

انہوں نے بی جے پی پر تیکھا حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ملک کو ہندو اور مسلمان کے نام پر تقسیم کررہے ہیں وہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے ایجنٹ ہیں ، وہ حب الوطنی کا چوغا پہنے غدار ہیں۔ کیجریوال نے مزید کہا کہ ملک کو توڑنے کا جو کام آئی ایس آئی 70 سال میں نہیں کرپائی وہ کام بی جے پی نے تین سال میں کردیا۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے اپنے کارکنوں سے یہ بھی کہا کہ جب پارٹی اور ملک کے مفادات میں اختلاف ہو تو پارٹی کے مفادات کو بھول جانا چاہئے اور ملک کے مفاد میں کام کرنا چاہئے۔

ملک کو توڑنے کا جو کام آئی ایس آئی 70 سال میں نہیں کرپائی ، وہ بی جے پی نے تین سال میں کردیا: کیجریوال

بدعنوانی کے معاملہ پر بھی کیجریوال نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیا ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی طرح مرکز کی مودی حکومت نے بھی تین سال میں گھوٹالوں کی جھڑی لگا دی ہے ۔ انہوں نے گجرات اسمبلی انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے کہ اب وقت آگیا ہے کہ بی جے پی کی حکومتوں کو کانگریس کی طرح ہی اکھاڑ پھینکا جائے۔ کیجریوال نے رام لیلا میدان سے ہی گجرات کے ووٹروں سے بی جے پی کو ہرانے والے امیدوار کو ووٹ دینے کی اپیل کی خواہ وہ کسی بھی پارٹی کا امیدوار ہو۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز