اچھی خبر ، کیجریوال حکومت کا دہلی میں 15 ہزار گیسٹ ٹیچروں کو ریگولرائز کرنے کا فیصلہ

Sep 27, 2017 06:19 PM IST | Updated on: Sep 27, 2017 06:19 PM IST

نئی دہلی: دہلی کابینہ نے آج تقریباً پندرہ ہزار مہمان ٹیچروں اور دوسرے مدرسین کو ریگولرائز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ مدرسین ’’سرو شکشا ابھیان‘‘ کے تحت تدریسی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔ نائب وزیراعلی منیش سسودیا کے مطابق یہ گیسٹ ٹیچر مطلوبہ تعلیمی صلاحیت اور معیار کے حامل ہیں ۔ ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کے تحت اسکولوں میں پڑھانے کے لئے جس صلاحیت اور تجربہ کی ضرورت ہے وہ ان کے پاس موجود ہے۔ یہ مدرسین سرکاری اسکولوں کے لئے اثاثہ ثابت ہونگے۔

مسٹر سسودیا نے کہا کہ اس سلسلے کی قانونی تجویز کا مسودہ آئندہ اسمبلی اجلاس میں سامنے لایا جائے گا جس میں اسے منظوری دی جائے گی۔ یہ اجلاس 4 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ وزیراعلی اروند کیجریوال کی صدارت والی کابینی میٹنگ میں محسوس کیا گیا کہ ان مدرسین نے ڈے اور ایوننگ اسکولوں میں جن میں سمر کیمپ ، چنوتی اور مطالعاتی مہم شامل ہے، اہم رول ادا کیا ہے۔ مسٹر سسودیا نے دعوی کیا کہ دہلی کے سرکاری اسکولوںمیں درجہ دوازدہم ( بارہواں) کے نتائج شاندار رہے ۔

اچھی خبر ، کیجریوال حکومت کا دہلی میں 15 ہزار گیسٹ ٹیچروں کو ریگولرائز کرنے کا فیصلہ

وزیراعلی اروند کیجریوال ۔ فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز