تین سال مکمل ، وزیر اعلی کیجریوال نے کہا : تین برس قبل دہلی والوں نے ایماندار حکومت کاانتخاب کیا تھا

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے عام آدمی پارٹی (آپ)کی حکومت کے تین سال مکمل ہونے پر کہا کہ دہلی کے عوام نے تین برس قبل ایک ایماندار حکومت منتخب کی تھی

Feb 14, 2018 01:35 PM IST | Updated on: Feb 14, 2018 01:35 PM IST

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے عام آدمی پارٹی (آپ)کی حکومت کے تین سال مکمل ہونے پر کہا کہ دہلی کے عوام نے تین برس قبل ایک ایماندار حکومت کا انتخاب کیا تھا اور اس دوران بدعنوانی میں کمی آئی ہے۔ مسٹر کیجریوال نے آج ٹویٹ پر کہا ’’تین برس دہلی کے عوام نے ایک ایماندار حکومت بنائی تھی‘‘۔ انہوں نے کہا کہ’’ ان تین برسوں میں بہت سی رکاوٹیں آئیں، لیکن ہم نے آپکے (لوگوں کو) حقوق کے لئے لڑائیاں لڑی اور میری سب سے بڑی طاقت ہیں آپ‘‘۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین برسوں میں کرپشن میں کمی آئی ہے کیونکہ دہلی کے عوام نے ایک ایماندار حکومت منتخب کی تھی۔وزیر اعلی نے کہا ’’اب ایک ایک پیسہ عوام کی ترقی پر خرچ ہو رہا ہے- بجلی، پانی، اسکول، محلہ کلینک، سڑکیں، فلائی اوور.....‘‘۔

تین سال مکمل ، وزیر اعلی کیجریوال نے کہا : تین برس قبل دہلی والوں نے ایماندار حکومت کاانتخاب کیا تھا

دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال : فائل فوٹو۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز