جموں و کشمیر : وزیر اعلی محبوبہ مفتی کی گورنر این این ووہرا سے ملاقات ، دفعہ 35 اے پر تبادلہ خیال

Aug 10, 2017 11:25 PM IST | Updated on: Aug 10, 2017 11:26 PM IST

سری نگر: جموں وکشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعرات کو یہاں راج بھون میں گورنر این این ووہرا سے ملاقات کرکے انہیں آئین ہند کی دفعہ 35 اے کو درپیش خطرے سے متعلق اُن کی پارٹی کے خیالات اور ریاست کی دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ اس ضمن میں تبادلہ خیال سے متعلق تفصیلات فراہم کیں۔

گورنر اور وزیر اعلیٰ نے متعدد دیگر اہم معاملات بشمول ریاست میں جاری دہشت گردانہ مخالف کاروائیوں، امن عامہ کا قیام، جی ایس ٹی کی موثر عمل آوری ، وادی میں سیاحوں کی آمد کی موجودہ رفتار، اہم ترقیاتی سکیموں اور پروجیکٹوں کی عمل آوری ا ور یونیورسٹیوں کے کام کاج پر بھی غور وخوض کیا۔

جموں و کشمیر :  وزیر اعلی محبوبہ مفتی کی گورنر این این ووہرا سے ملاقات ، دفعہ 35 اے پر تبادلہ خیال

گورنر نے محبوبہ مفتی کے ساتھ جھیل ڈل کے موجودہ بصری پہلوکی ابتر صورتحال پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پنچایتوں اور بلدیاتی اداروں کے بروقت انتخاب کے لئے شیڈول مقرر کرنے سے متعلق معاملات زیر بحث لائے۔ گورنر جو کہ شری امر ناتھ شرائین بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں، نے وزیر اعلیٰ کا امسال کی یاترا کے کامیاب انعقاد پر ریاستی انتظامیہ کی بھرپور معاونت بہم رکھنے کے لئے شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز