محبوبہ مفتی راجناتھ سنگھ کی پریس کانفرنس سے خوش، کہا : ہمدردی ، ترقی اور مثبت رویہ ہی آگے بڑھنے کا راستہ

Sep 11, 2017 10:58 PM IST | Updated on: Sep 11, 2017 10:58 PM IST

سری نگر: جموں وکشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کے ریاست کو درپیش مختلف مسائل کے سلسلے میں پیر کو یہاں پریس کانفرنس میں دیے گئے بیان کا خیرمقدم کیا۔ اپنے ایک بیان میں محترمہ مفتی نے کہا کہ وزیر داخلہ کی جانب سے مثبت رویے کا مظاہرہ ریاستی عوام کے زخموں کی مرہم کاری اوردور رَس نتائج کا حامل ہے ۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ ریاست میں ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کے ساتھ مثبت رویہ اپنانے پر زور دیا ہے جس میں ہمدردی ، اعتماد سازی اوربقائے باہمی شامل ہو۔

انہوں نے کہا کہ اسی رجحان میں ریاست، ملک اور برصغیر کے لوگوں کی خوشحالی اور پائیدار امن کی کلید ہے۔ وزیر اعلیٰ نے مرکزی وزیر داخلہ کے وزیر اعظم ترقیاتی پیکیج کو مزید اضافہ کر کے ایک لاکھ کروڑ تک کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ا س سے ریاست ترقی کے منازل طے کرنے میں کافی کامیاب ہوگی۔

محبوبہ مفتی راجناتھ سنگھ کی پریس کانفرنس سے خوش، کہا : ہمدردی ، ترقی اور مثبت رویہ ہی آگے بڑھنے کا راستہ

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز