بچوں کی موت کے بعد یوگی آدتیہ ناتھ کا اسپتال کا دورہ ، مرکزی وزیرصحت مودی کو دیں گے رپورٹ

Aug 13, 2017 10:34 AM IST | Updated on: Aug 13, 2017 01:00 PM IST

گورکھپور کے بابا راگھو ڈاو میڈیکل کالج میں آكسيجن کی کمی سے ہوئی 60 سے زیادہ بچوں کی موت کے معاملہ میں یوگی اور مودی حکومت کی چوطرفہ تنقید کی جارہی ہے ۔ کانگریس کے تمام لیڈر جہاں استعفوں کا مطالبہ کر رہے ہیں ،  وہیں مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا اتوار کو گورکھپور پہچنے ۔ نڈا کے ساتھ یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ بھی گورکھپور پہنچے ۔ اطلاعات  کے مطابق جے پی نڈا پورے معاملے کی اطلاع وزیر اعظم نریندر مودی کو دیں گے ۔

گورکھپور واقعہ میں بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ اشونی چوبے نے کہا کہ گورکھپور کے اسپتال میں کسی کی موت آكسيجن کی کمی سے نہیں ہوئی ہے ۔ کانگریس کے لوگ بلا وجہ ہائے توبہ مچا رہے ہیں ۔ اگرچہ انہوں نے کہا کہ بچے مرے ہیں اور حکومت اسے سنجیدگی سے لے رہی ہے ۔ وزیر اعلی اس کو بہت سنجیدگی سے لے رہے ہیں ۔

بچوں کی موت کے بعد یوگی آدتیہ ناتھ کا اسپتال کا دورہ ، مرکزی وزیرصحت مودی کو دیں گے رپورٹ

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز