یوگی کی رام جنم بھومی ٹرسٹ کے چیئر مین سے ملاقات ، کہا : چاہتاہوں رام للا کا عظیم الشان مندر جلد بنے

Oct 19, 2017 12:46 PM IST | Updated on: Oct 19, 2017 02:42 PM IST

اجودھیا: اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے تاریخی دیوالی منانے کے بعد آج متنازع رام جنم بھومی میں رام للا کے درشن کئے۔ مسٹر یوگی وزیر اعلیٰ بننے کے بعد آج دوسری بار رام للا کا درشن کیا۔اس سے پہلے بطور وزیر اعلیٰ کلیان سنگھ اور راج ناتھ سنگھ رام للا کا درشن کرچکے ہیں۔مسٹر یوگی ہنومان گڑھی اور سگریو قلعہ کا درشن کرنے بعد متنازع رام جنم بھومی پہنچے۔وہاں وہ تقریباً 40 منٹ رہے۔ انہوں نے رام للا کا درشن کرنے بعد وہا ں موجود لوگوں سے کہا-’’میں چاہتا ہوں کہ رام للا کا عظیم الشان مندر کی تعمیر جلد ہو،اجودھیا کی ساکھ میں اضافہ ہو اور دنیا کے سیاحتی نقشہ پر درج ہو‘‘۔

رام للا کا درشن کرنے کے بعد مسٹر یوگی منی رام داس جی کی چھاؤنی گئے ۔وہاں انہوں نے شری رام جنم بھومی ٹرسٹ کے چیئر مین نرتیہ گوپال داس سے ملاقات کی۔وہ ٹرسٹ کے سابق چیئرمین پرم چندر داس کے دگمبر اکھاڑے بھی گئے۔وہاں انہوں نےپرم ہنس کے جاں نشین سریش داس سے ملاقات کی اور ناشتہ کیا۔اس کے بعد وہ گورکھپور کیلئے روانہ ہوگئے۔

یوگی کی رام جنم بھومی ٹرسٹ کے چیئر مین سے ملاقات ، کہا : چاہتاہوں رام للا کا عظیم الشان مندر جلد بنے

اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ: فائل فوٹو۔

قابل غور ہے کہ کل اجودھیا میں تاریخی ’دیپ اتسو‘ اور رام ’راجیہ ابھیشیک (تخت شاہی) پروگرام کا انعقاد ہوا تھا۔چھوٹی دیوالی کی شام رام کی پیڑی پر پونے دو لاکھ دیے جلاکر ورلڈ ریکارڈ بنایا گیا۔سریو ند ی کی آرتی اتاری گئی اور تھائی لینڈ سے آئے فنکاروں نے رام لیلا کا ڈرامہ اسٹیج کیا۔ان پروگراموں میں مسٹر یوگی کے ساتھ گورنر رام نائیک بھی تھے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز