یوپی میں بگڑتے حالات پر یوگی نے کہا : پندرہ سال کی گندگی ہے ، صاف کرنے میں تھوڑا وقت لگے گا

May 21, 2017 09:17 PM IST | Updated on: May 21, 2017 09:17 PM IST

مرادآباد: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے لوگوں کو امن وقانون کی صورتحال بہتر بنانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ دہائی سے ریاست میں موجودگندگی کو صاف کرنے کے تئیں انکی حکومت پر عزم ہے حالانکہ اس میں تھوڑا وقت درکار ہوگا ۔

دویانگوں (معذور افراد) کو مصنوعی اعضا تقسیم کرنے کے لئے یہاں پہنچے مسٹر یوگی نے اپنے خطاب میں سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی کا نام لئے بغیر کہا ’’ ریاست میں 15 سال سے گندگی تھی ، صاف کرنے میں تھوڑا وقت تو لگے گا اور اب ریاست میں قانون کی حکمرانی ہوگی۔ پچھلے 15 سال میں کچھ لوگوں کی جو عادتیں بگڑ گئی تھیں انھیں سدھارا جا رہا ہے ۔ ریاست میں بہن بیٹی کی عزت سے کھلواڑ کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے ۔قانون کو توڑنے والوں سے سختی سے نمٹا جائیگا۔‘‘

یوپی میں بگڑتے حالات پر یوگی نے کہا : پندرہ سال کی گندگی ہے ، صاف کرنے میں تھوڑا وقت لگے گا

انھوں نے کہا کہ تین برسوں میں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکز ی حکومت نے کئی فلاحی اسکیمیں شروع کی ہیں ۔ غریبوں کے گھرمیں رسوئی گیس پہنچائی ۔ اسٹینڈ اپ اور اسٹارٹ اپ جیسے منصوبے شروع کئے ۔اتر پردیش کی ترقی کے لئے سبھی کے تعاون کی ضرورت ہے ۔ آزادی کے بعد پہلی بار کسی سرکار نے دویانگوں کے لئے اتنا سوچا ہے ۔ انھیں بااختیار اور خود کفیل بنانے کی سمت مثبت پہل کی ہے ۔دویانگوں کو 500 روپئے پنشن ملے گی ۔مسٹر مودی کی قیادت میں جاری ان کوششوں کو اتر پردیش میں بھی عملی جامہ پہنایا جائیگا۔ اس کے لئے سبھی ممبران اسمبلی اپنے اپنے حلقے میں دویانگوں کے لئے کام کریں گے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز