Live Results Assembly Elections 2018

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنی حکومت کی کارکردگی پیش کی ، جنگل راج کو ختم کرنے کا کیا دعوی

اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنی حکومت کی کارکردگی پیش کرتے ہوئے آج دعوی کیا کہ ان کی حکومت نےجنگل راج کو ختم کرکے امن و قانون کو بہتر بنایا ہے۔

Sep 19, 2017 10:24 PM IST | Updated on: Sep 19, 2017 10:24 PM IST

لکھنؤ: اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنی حکومت کی کارکردگی پیش کرتے ہوئے آج دعوی کیا کہ ان کی حکومت نےجنگل راج کو ختم کرکے امن و قانون کو بہتر بنایا ہے۔ مسٹر یوگی نے حکومت کے چھ مہینے مکمل ہونے پر صحافیوں کو بتایا کہ ان کے وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لینے سے قبل ریاست میں فی ہفتہ دو فسادات ہوتے تھے ۔ کئی فسادی کو وزیر اعلی کی رہائش گاہ میں اعزاز دیا گیا ہے لیکن ان کی حکومت نے امن و قانون کو کنٹرول کیا ہے اور عام انسان میں سیکورٹی کا احساس پیدا کیا ہے۔

وزیر اعلی نے اکھلیش یادو یا مایاوتی کا نام لئے بغیر کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے ریاست کے پورے نظام کو مکمل طور پر تباہ کر دیا تھا۔ پوری ریاست اقربا پرستی اور نسل پرستی کے نرغے میں تھا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں میں اعتماد کے ساتھ، سرمایہ کاری کے لئے ایک مناسب ماحول پیدا کیا ہے۔ مجرم جیل میں یا ریاست سے باہر ہیں۔ 431 تصادم میں 17 بدنام زمانہ مجرم مارے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں ترقی کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ جلد ہی ای-آفیس کے ذریعہ شہری چارٹر کو نافذ کرنے سے بدعنوانی ختم ہو جائے گی ۔ ایسا نظم کیا کیا جا رہاہے کہ تین دن سے زیادہ فائلیں کسی میز پر نہیں رکے۔

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنی حکومت کی کارکردگی پیش کی ، جنگل راج کو ختم کرنے کا کیا دعوی

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز