وزیر اعلی یوگی کا اعلان ، عظیم شخصیات کے نام پر اسکولوں میں چھٹی کی روایت ہوگی ختم

Apr 14, 2017 09:23 PM IST | Updated on: Apr 14, 2017 09:23 PM IST

لکھنو : اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کو امبیڈکر جینتی کے موقع پر اعلان کیا کہ اب اتر پردیش کے اسکولوں میں عظیم شخصیات کے نام پر دی جانے والی چھٹی کی روایت ختم ہوگی۔ عظیم شخصیات کے یوم پیدائش پر اسکولوں میں دو سے تین گھنٹے کا خصوصی سیشن ہوگا۔ اس سیشن میں بچوں کو عظیم شخصیات کے بارے میں بتایا جائے گا، تاکہ بچوں کے دل میں ان کے لئے احترام پیدا ہو۔

قبل ازیں یوگی نے لکھنؤ میں امبیڈکر کے مجسمہ پر پھول نذر کئے ۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ سینکڑوں سالوں سے معاشرے کے غریب اور پسماندہ طبقات کی آواز کو اٹھانے کا کام بابا صاحب نے کیا۔یوگی نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ وزیر اعظم بھیم ایپ کا آغاز کر رہے ہیں۔ عوامی فلاحی کام کیسا ہونا چاہئے ، یہ وزیر اعظم نے بتایا ہے۔ انہوں نے گاؤں ، غریب اور کسان کو ذہن میں رکھ کر کام کیا۔ پی ایم مودی آج ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے خوابوں کو پورا کر رہے ہیں۔

وزیر اعلی یوگی کا اعلان ، عظیم شخصیات کے نام پر اسکولوں میں چھٹی کی روایت ہوگی ختم

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز