اجودھیا ہمیشہ سے اہم رہا ہے، ریاستی حکومت ہر حال میں اس کی ترقی کو یقینی بنائے گی: یوگی آدتیہ ناتھ

اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے اجودھیا کی ترقی کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ اسے قومی اور بین اقوامی سیاحت کے نقشے پر لایا جائےگا۔

Oct 18, 2017 07:47 PM IST | Updated on: Oct 18, 2017 07:47 PM IST

اجودھیا: اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے اجودھیا کی ترقی کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ اسے قومی اور بین اقوامی سیاحت کے نقشے پر لایا جائےگا۔یوگی نے کہا کی اجودھیا ہمیشہ سے اہم رہا ہے۔ حکومت اسکی ترقی ہر حال میں یقینی بنائے گی۔ انہوں نے کہا یہ سیاحت کا ایک بڑا مرکز ہے اس نقطہ نظر سے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اجودھیا کو سیاحت کے نقطہ نظر سے بین اقوامی معیار بخشنے کی طرف حکومت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ اسی وجہ سے یہ تہوار منایا جا رہا ہے۔ دیوالی کے ذریعے ان یادوں کو تازہ کیا جائے گا جس میں بھگوان رام کی جنگل سے واپسی کے وقت جوش و خروش کا ماحول رہا ہوگا۔

اجودھیا ہمیشہ سے اہم رہا ہے، ریاستی حکومت ہر حال میں اس کی ترقی کو یقینی بنائے گی: یوگی آدتیہ ناتھ

تاج محل پر ابھرے نئے تنازعہ کے پیش نظر انہوں نے کہا کہ 26 اکتوبر کو ان کا آگرہ جانے کا پروگرام پہلے سے طے تھا۔ اس تنازعہ کے ساتھ اس کا کوئی تعلق نہیں ہے. ورلڈ بینک کی مدد سے اگر ہ کے لئے 370 کروڑ روپے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ وزیر اعلی نے گورکھپور میں ایک نیوز چینل کو انٹرویو میں کہا کہ اجودھیا ، متھرا، وارانسی اور آگرہ جیسے شہروں کو سیاحت کے نقطہ نظر سے بلندیوں پر لے جایا جائے گا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز