وزیر اعلی یوگی کی وارننگ ، غنڈے اور بدمعاش سدھر جائیں یا چھوڑ دیں اترپردیش

یوگی نے اسی دوران پردیش میں موجود غیر سماجی عناصر کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ یا تو غنڈے اور بدمعاش سدھر جائیں یا پھر وہ اب یوپی چھوڑ کر چلے جائیں

Mar 26, 2017 08:48 PM IST | Updated on: Mar 26, 2017 08:48 PM IST

گوکھپور : یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لینے کے بعد ہفتہ کو پہلی بار گورکھپور پہنچے۔ اتوار کو بھی یوگی نے کئی جگہوں کا دورہ کیا اور عوام کو تحفظ اور ترقی کی یقین دہانی کرائی۔یوگی نے اسی دوران پردیش میں موجود غیر سماجی عناصر کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ یا تو غنڈے اور بدمعاش سدھر جائیں یا پھر وہ اب یوپی چھوڑ کر چلے جائیں۔

کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے یوگی نے کہا کہ ہمیں عوام اور حکومت کے درمیان بات چیت بڑھانی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہا کہ اب سے یوپی میں نہ تو کوئی بھی بھوکے پیٹ سوئے گا اور نہ ہی پیسوں کی وجہ سے کسی کی بیٹی کی شادی رکے گی۔ یوگی نے کہا کہ دو ماہ کے اندر ہم ایسی صورتحال پیدا کر دیں گے کہ عوام کو لگے گا کہ ہاں ایسے ہی حکومت چلتی ہے۔

وزیر اعلی یوگی کی وارننگ ، غنڈے اور بدمعاش سدھر جائیں یا چھوڑ دیں اترپردیش

وزیر اعلی یوگی نے کارکنوں کو یہ بھی بتایا کہ آنے والے دنوں میں ان کو کیسے کام کرنا ہے۔ یوگی نے کہا کہ آپ سب کی بھی ذمہ داری ہے، جیسے ممبر اسمبلی، ایم پی اور عوامی نمائندوں کی ذمہ داری ہے۔ آپ کو اپنے علاقے میں جا کر کاموں پر نظر رکھنی ہے۔ اسکیموں کے تحت ہو رہے کاموں کے معیار پر بھی نظر رکھنی ہے، کچھ بھی گڑبڑ لگے تو مجھے رپورٹ کیجئے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز